Like Our Facebook Page

New Poets Added

Poets Directory

Latest Poetry

Your Poetry

Aakhir wo meray qad ki bhe khad say guzar gaya (Qateel Shifai)

Make This Poetry Your Favorite

آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا کل شام میں تو اپنے ہی سائے سے ڈر گیا مٹھی میں بند کیا ہوا بچوں کے کھیل میں جگنو کے ساتھ اس کا اجالا بھی مر گیا کچھ ہی برس کے بعد تو اس سے ملا تھا میں دیکھا جو میرا عکس تو آئینہ ڈر گیا ایسا نہیں کہ غم نے بڑھا لی ہو اپنی عمر موسم خوشی کا وقت سے پہلے گزر گیا لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف "مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"

Comment Box is loading comments...

More Poetry Of Qateel Shifai