تازہ ترین

News Detail

THE WALK movie review

مووی نیم: (THE WALK (true story imdb ratings : 7.3 کاسٹ : Joseph Gordon ، Ben Kingsley ایک تو یہ جوزیف بندہ ہی شہزادہ ہے۔۔مجھے تو یاد بھی نہیں پڑتا میں نے اس کی کون سی مووی دیکھی تھی جس میں مجھے یہ اچھا نا لگا ہو۔۔۔ خیر چلتے ہیں کہانی کی طرف۔۔۔تو دوستو یہ ستر کی دہائی میں پیش آنے والے حیران کن واقعے پر مبنی ایک حقیقی کہانی ہے جو بنائی گئی ہے philippe petit کی زندگی پر۔۔اس فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح وہ خواب دیکھتا ہے کہ اسے نیویارک شہر میں موجود twin towers کے درمیان ایک تار پہ چلنا ہے !!! فلم میں petit کا کردار بڑی ہی خوبصورتی سے ادا کیا ہے جوزیف نے۔۔فلم شروع ہوتی ہے فلپ کے بچپن سے جب 6 سال کا فلپ فرانس میں ایک سرکس دیکھنے جاتا ہے اور وہاں دنیا کے مشہور تار پر چلنے والے papa rudy کا کرتب دیکھتا ہے۔۔papa rudy کا کردار فلم میں نبھایا ہے BEN KINGSLEY نے۔۔۔چھے سال کا فلپ یہ کرتب دیکھ کر اس قدر متاثر ہوتا ہے کہ اب اس کے من میں صرف ایک شے سوار ہوتی ہے اور وہ ہے "تار پر چلنا" ۔۔چنانچہ (جسے میں بچپن میں چنا ناچا پڑھتا تھا ????) چھے سال کا فلپس گھر لوٹتا ہے اور گھر کے باغیچے میں تار باندھ کر اس پر چلنے کی پریکٹس شروع کر دیتا ہے۔۔وقت گزرتا ہے اور چھے سال کا فلپ بڑا ہوتا ہے اور تار پر چلنا بھی سیکھ جاتا ہے۔۔مگر صرف چند فٹ کی اونچائی پر۔۔اب اسے آگے بڑھنا ہے۔۔کچھ ایسا کرنا ہے جس سے وہ دنیا کو حیران کر دے۔۔اس کی ان حرکتوں پر اس کا باپ بہت سمجھاتا ہے۔۔مگر فلپ فرانسیسی کہاوت اپنے باپ کو سناتا ہے کہ "THE CARROTS ARE COOKED" مطبل اب گاجریں پک چکی ہیں۔۔اب کچھ نہیں ہو سکتا۔۔سو اس کا باپ تنگ آ کر اسے گھر سے باہر نکال دیتا ہے۔۔۔۔گھر سے نکالا گیا فلپ۔۔سڑکوں پر لوگوں کو کرتب دکھاتا۔۔۔۔ ایک دن رسالہ دیکھتا ہے جس میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت ورلڈ ٹریڈ سنٹر۔۔TWIN TOWERS کی تعمیر پر آرٹیکل ہوتا ہے۔۔اب کیا تھا۔۔اب اس پر جنون سوار ہوا۔۔۔کیوں نا ان 416 میٹرز اونچے ٹاورز کے درمیان تار باندھی جائے اور اس پر چلا جائے۔۔۔۔ پاگل۔۔ہے نا پاگلوں والی بات !! نا ممکن !! خیر اب ساری کہانی تو میں سنا نہیں سکتا۔۔اس کے لیئے دیکھیں فلم THE WALK ۔۔تاکہ آپ جان سکیں بچپن میں فلپ کو متاثر کرنے والا PAPA RUDY فلپ کی زندگی میں کیا کردار ادا کرتا ہے۔۔کرتب دکھانے کے دوران فلپ کو ملنے والی سٹریٹ آرٹسٹ کا فلپ کے خوابوں کی تعبیر میں کتنا ہاتھ ہے۔۔اور فلپ اپنے اس پاگلپن کو کیسے پورا کرتا ہے۔۔۔۔اور 416 میٹرز کی اونچائی پہ کچھ انچز کی تار پہ کس طرح اپنی زندگی کے پنتالیس منٹس گزارتا ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)