تازہ ترین

News Detail

Before I wake movie review

Before I wake IMDB 6.1 Genere: horror, Mystery, Drama. "سنا ہے دن میں اسے تتلیاں ستاتی ہیں سنا ہے رات کو......" رات کو جو کچھ ہوتا ہے آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گا اور آپ اپنے خوف پر قابو نہیں رکھ پائیں گے! ???? کہانی ہے ایک آٹھ سالہ بچے کوڈی (Cody ) کی جو یتیم خانے کا رہائشی ہے. کوڈی کو تتلیاں بےحد پسند ہیں اور ان کے بارے میں اس کا علم حیران کن ہے. کوڈی کو نیند میں جب خوش کن خواب آتے ہیں تو ماحول خوبصورت رنگ برنگی تتلیوں سے کھل جاتا ہے. لیکن اگر کوڈی غصے یا ناراضگی کی حالت میں ہوتا ہے تو؟؟؟؟ کوڈی کی معصومیت دل موہ لینے والی ہے. اسی بنا پر ایک ایسا جوڑا اسے اپنانے پر مجبور ہو جاتا ہے جو ابھی تک اپنے بیٹے کی موت کے غم سے نکل نہیں پایا. سرتاپا معصومیت، آٹھ سالہ کوڈی اس جوڑے کے ساتھ رہنا شروع کر دیتا ہے لیکن اس کے اندر ایک ایسا راز چھپا ہے جو رات رات بھر اسے جاگے رہنے پر مجبور کرتا ہے. اور پھر ایک رات کوڈی سو جاتا ہے اور عفریت خون کی ایسی ہولی کھیلتا ہے کە آپ اسکے سردخونی پنجوں کو اپنے چہرے پر سرکتا محسوس کرتے ہیں.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)