تازہ ترین

News Detail

The Revenant movie review

25 دسمبر 2015 كو دنیا بھر كے سینما كی زینت بننے والی ایڈوینچر,ایكشن,ڈرامه اور سروائیول پر مبنی ایك فلم جو بلاشبه ایك شاهكار كی حیثیت ركھتی هے- اور جب بات كی جائے لیڈنگ رول نبھانے والے اداكار كی تو هیرو كا كردار نبھایا هے Titanic,Catch Me If You Can,Shutter Island,Inception, اور دوسری بهت سی شاهكار فلمز میں اداكاری كے جوهر دیكھانے والے اداكار Leonardo Dicaprio نے- ویسے تو هولی ووڈ كی تقریباً تمام هی فلمز میں پوری كاسٹ هی دل و جان سے لاجواب اداكاری كرتی هے مگر اس فلم كی خاص بات لاجواب,جی دار اداكاری كے ساتھ ساتھ دل موه لینے والی,خوبصورت,حیرت انگیز لوكیشن هے گھنے,خوفناك,پراسرار,خاموش جنگل,اونچے نیچے میدان, برف سے ڈھكی وادیاں,دل گزار جھیلوں اور آبشاروں كے حسین نظاروں سے سجی یه 2 گھنٹے 36 منٹس پر محیط طویل دورانیه كی مووی آپ كو وقت گزرنے كا احساس تك نهیں هونے دیتی- موت كو قریب سے دیكھ كر جینے كی تگ و دو,اپنوں كے كھونے كا غم,لالچ و حرص اور بدلے كی آگ میں جلنے سے لے كر بد ترین حالات میں موت كو كمال هوشیاری سے چكما دینے والی عظم و حوصله كی اس لازوال داستان پر مبنی 135 million$ ڈالرز كے بھاری بجٹ اور باكس آفس پر 533 million$ ڈالرز كی كمائی,3 اكیڈمی ایوارڈز سمیت 26 ایوارڈز اور IMDb 8/10 كی ریٹنگ اس فلم كی كامیابی كا منه بولتا ثبوت هے فلم كی كهانی كچھ یوں شروع هوتی هے Hugh Glass نامی ایك گائیڈ اپنے بیٹے كے همراه جنگل میں شكار میں مصروف هوتا هے كه پیچھے اسی اثناء میں "Arikara" نامی قبیله كمپنی كے كیمپ پر اچانك حمله آور هو جاتا جب Hugh Glass گولیوں كی آواز سن كر وهاں پهنچتا هے تو اس كی كمپنی كے بچے كچھے لوگ جانیں بچا كر پسپائ اختیار كرنے پر مجبور هو چكے هوتے پیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)