تازہ ترین

News Detail

After Earth movie review

فلم: After Earth زمین کے بعد imdb rating: 4.9 ... کافی عرصے سے گروپ میں ہونے کے باوجود آفٹر ارتھ جیسی فلم کا رویو نہیں دیکھا سوچا خود ہی لکھ دوں اس ادھور پن میں اسکی imdb ریٹنگ دیکھی تو آنکھوں کی طوطیاں اڑ گئیں لیکن پھر سوچا کہ بھاڑ میں جائے ریٹنگ, مجھے کیوں کہ سائنس فکشن فلمیں پسند ہیں تو یہ بھی پسند ہے اور کیوں پسند نا ہو The Pursuit of Happiness جیسی لازوال فلم دینے والے Will Smith اور انکے حقیقی بیٹے اور فلمی بیٹے Jadden Smith نے بھی اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ویسے یہ فلم تو 2013 میں بنائی گئی ہے لیکن اس میں موجود زمانہ 31 صدی کا ہے جب زمین ایلین کے ساتھ جنگ کی وجہ سے برباد ہوچکی ہوتی ہے اور انسان ایک عجیب طرح کی ایلین مخلوق سے جنگ آزما ہوتے ہیں ول اسمتھ ایک فوجی ہوتا ہے جو ایلینز سے جنگ لڑتا ہے ایلینز انسان کے خوف سے انسان کی موجودگی محسوس کرتے ہیں ول اسمتھ دوسرے فوجیوں کو خوف پر قابو پانے کا طریقہ سکھاتا ہے اسکی ریٹائرمنٹ کے دن قریب ہوتے ہیں اور اسکا ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری آفیشل سفر شروع ہوتا ہے تو وہ اپنی بیوی کے کہنے پر بیٹے کو ساتھ لے کر چلتا ہے راستے میں انکا جہاز کریش ہوتا ہے جس کی وجہ سے صرف وہ دونوں بچتے ہیں یعنی ول اسمتھ جو کہ زخمی ہوچکا ہوتا ہے اور اسکا بیٹا جیدن سمتھ جو کہ کریش لینڈنگ کے باوجود بالکل سلامت ہوتا ہے لیکن ابھی ایک مسئلہ ہوتا ہے کہ ول اسمتھ کی ٹانگ کریک ہوچکی ہوتی ہے خون بہہ رہا ہوتا ہے جبکہ مدد کے لیے کوئی نہیں ہوتا پوری زمین (جہاں جہاز کریش ہوتا ہے وہ زمین ہوتی ہے) پر ایلین بھرے پرے ہوتے ہیں جو کہ انسانوں کو قتل کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ خود قتل میں شریک ہوکر ثواب کماتے ہیں اب ہوتی ہے اصل کہانی شروع، جیدن اسمتھ کو اپنے زخمی باپ جو کہ ہر لمحہ موت کے قریب جا رہا ہوتا ہے اسکی اور اپنی جان بچانے کے لیے ایک بیکن کے ذریعے باقی دنیا کو مدد کا پیغام بھیجنا ہوتا ہے لیکن وہ بیکن نشیبی علاقے میں کام نہیں کرتا اسکے کام کرنے کے لیے اونچی جگہ یا پہاڑ کے اوپر جانے کی ضرورت ہوتی ہے اور پہاڑ تک جانے کے لیے کئی بار موت کے منہ میں جانا پڑتا ہے جانوروں کے غول اور خوبصورت نظارے اسکے ساتھ خونخوار درندے اور پیدل سفر کرتا ہوا لڑکا یہاں کیمرہ گرافی کمال کی ہے شیر ہے ساتھ لڑائی اور عقاب کے ساتھ خونی کھیل، گھونسلے میں گھسنے کا منظر اور پھر فلم کا خطرناک مرحلہ یعنی آخرت شروع ہوتی ہے وہاں اسے ایلین سے لڑنا پڑتا ہے اور پھر خوف جس کا وہ پوری زندگی شکار رہتا ہے کیا وہ اس پر قابو پا لیتا ہے اور اپنے زخمی باپ کو بچا لیتا ہے؟ خیر پوری کہانی فلم دیکھ کر پتا لگائیں میں بات کرنے والا ہوں کہ اسکو اتنی کم ریٹنگ کیوں ملی، اور یہ فلاپ کیوں ہوئی پہلی چیز فلم کی کمزور کہانی کی وجہ سے دوسری چیز فلم کا اختتامیہ کوئی شاندار نہیں تھا بلکہ اختتامیے سے زیادہ تو فلم کے درمیان کے مناظر بہت بہتر تھے تیسری چیز ایلین کو ایک جانور کی شکل میں اور وہ بھی کوئی خاص جانور نہیں بلکہ شکل سے کراہت امیز جانور کی شکل میں ڈھالنا اگر فلم نہیں دیکھی تو دیکھ لیں سائنس فکشن پسند کرنے والوں کے لیے ایک اچھی فلم ہے اور کافی تھرلنگ، ایڈونچر پسند اور خوبصورت سین پر مشتمل ہے اگر دیکھی ہے تو رائے دیں کیسی لگی اور فلاپ کیوں ہوئی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)