تازہ ترین

News Detail

Enemy at the gates movie review

جنگ عظیم دوم میں جرمنی اور روس کے درمیان battle of stanligard کی عکاسی کرتی یہ فلم جنگ اور محبت کا حسین منظرنامہ پیش کرتی ہے۔ بنیادی طور پہ یہ ایک مارکس مین نوعیت کی فلم ہے۔ فلم کے شروعات میں ایک روسی سپاہی انتہائی مہارت سے محدود اسلحہ کی مدد سے اپنی اور اپنے ایک سینئیر کی جان بچاتا ہے، سینیئر اسکی نشانہ بازی سے متاثر ہو کر میڈیا میں روسی ہیرو کے طور پر اسکا چرچا کرتا ہے تاکہ روسی فوج جو ذہنی طور پر جنگ ہار چکی ہے انکا مورال بلند کیا جائے۔ دونوں بہترین دوست بن جاتے ہیں یہاں کہانی دلچسپ موڑ لیتی ہے جب دونوں دوست ایک ہی نوجوان لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو کہ فوج میں ہی رضاکارانہ طور پہ فرائض انجام دے رہی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ فلم میں بہترین سنائپر سکلز اور سوویت اور جرمن سنائپرز کے درمیان ہونے والا بلی چوہے کا دلچسپ کھیل بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ جنگوں پر مبنی فلموں کے رسیا افراد کے لیے یہ ایک بہترین فلم ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)