تازہ ترین

News Detail

secret superstar best review

مسلم معاشرہ (یعنی ہم)سب سے پسماندہ اور قدامت پسند معاشرہ بنتے جا رہے ہیں(کسی بھی ہندی فلم کو دیکھ لیں مسلم معاشرے کو ایسا ہی دکھایا جاتا ہے جیسا فلم میں دکھایا گیا ) ، ہم چل آگے کی جانب رہے ہیں اور سفر پیچھے کی جانب ہو رہا ، یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ہم چاہیے پاکستان میں ہیں، چاہیئے انڈیا، بنگلہ دیش یا پھر کسی بھی یورپین کنٹری میں ہم اپنی بیٹیوں، بہنوں اور حتی کہ ماؤں کو بھی اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں ، کہ وہ ہمارے کہے میں رہ کر زندگی بسر کریں ، ہماری ہر ہاں میں اُن کی ہاں ہونی ضروری بنتی جا رہی ہے، ہماری عورتوں کا کردار شاید خدمت گاروں کی طرح بن کر رہ گیا ہے ، یہ ایک اس جدت بھرے زمانے میں نری قدامت پسندی ہی ہے ہمارے معاشرے کی عورتیں پردے میں بند ہیں انواح قسم کے فتاوی جات اور پابندیاں اُن کے سر پر ہر وقت سوار رہتی ہیں ، جیسے حال ہی میں انڈیا میں لڑکیوں کا شوشل میڈیا استعمال کرنے پر فتوی لگ چکا کہ اس میڈیا پر لڑکیاں نا محرم کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں یا پھر اپنی تصاویر اپلوڈ کرتی ہیں اور یہ سب کچھ اسلامی روایات اور ہماری قدروں سے مطابقت نہیں کھاتا ، اسکول کالج تو ہم آج کل صرف اچھے رشتہ واسطے کرواتے ہیں ۔(جس سے یہ بے چاریاں خمخواہ کے خواب دیکھنا شروع کر دیتی ہیں )۔ بہرحال کہنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بنیاد پرست رہ کر ہم بلکل ہی جدت میں نہیں آسکتے یا دنیا کے پاؤں کے ساتھ پاؤں نہیں رکھ سکتے ،ضروررکھ سکتے ہیں کہ اگر ہم تھوڑی سی آزادی دیں اپنی بیٹیوں کو اپنی لڑکیوں کو ، نہ کہ اُن کے خوابوں اور تمناؤں پر بھی پہرے دار بن جائیں کہ وہ اپنے فیصلے کرنے، اپنے بارے میں سوچنے اور اپنی بات کہنے کی مجاز بھی نہ رہیں۔ فلم Secret Superstar 2017 بھی اسی ہی کہانی کو بیان کرتی ہے جوایک 14 سالہ مسلمان لڑکی انسیا پر بنی ہے جو اپنے خوابوں اورر تمناؤں کے حصول کے لیے اپنے گھر اور معاشرے میں جد وجہد کر رہی ہے۔ انسیا کا تعلق ایک روایتی قدامت پسند فیملی سے ہے۔ انسیا ایک گلوکارہ بننے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ اس کے والد ایک انتہائی سخت اور قدامت پسند شخص ہیں جو یہ ہرگز برداشت نہیں کر سکتے کہ ان کی لڑکی اس طرح کے راستے پر چلے۔ ماں باپ کے رشتے بھی اچھے نہیں ہیں اور کبھی کبھی تشدد کا رخ بھی اختیار کر لیتے ہیں۔(آگے خود دیکھیے کہ کتنے مزے مزے کے Twist آتے ہیں )۔ دھوبی گھاٹ اور تارے زمین کے ڈرائیکٹر/کہانی نگار Advait Chandan نے سچی میں عامر خاں اینڈ کمپنی کے ساتھ مل کر یہ ایک ایسا شہکار دیا ہے کہ میری ایکسائٹمنٹ ایسی تھی کہ جیسے میں اپنی زندگی کی کوئی پہلی فلم دیکھ رہا ہوں ، میوزک بھلا تھا ، عامر خاں خود بھی اعلی رہا حالنکہ وہ مین کردار نہیں تھا، مین کردار وں میں زائرہ وسیم ، اُسکی ماں مہر وج اور باپ راج ارجن نے اتنی پختگی سے اداکاری کی کہ کیمرے کو شرمندہ کر دیا۔ فلم کواس سال کی بہترین فلموں میں سے ایک کہا جا سکتا ہے، ضرور آپ واسطے ایک بہترین فیملی فلم ہو سکتی ہے اگر آپ کل سنڈے ایوننگ میں اپنی فیملی فرینڈ کے ساتھ دیکھنے جا تے ہیں۔ رائے کا انتظار رہے گا ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)