تازہ ترین

News Detail

Poorna movie review

.تعلیم صحت طب آئی ٹی کھیل سپیس ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ ایسی ایسی محرک و موٹیویشنل موویز میکنگ جو رگ و پے میں کچھ یوں توانائیاں بھر دیتی ہیں کہ آپ مشکلوں کے ہمالیہ کو سر کرنے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں پورنا بھی انھی میں سے ایک مووی ہے ..تلنگانہ ریاست کے ایک چھوٹے سے گاءوں پکالہ جہاں نوعمری کی شادیاں عام و لازم ہیں وہاں کی 13 سالہ پورنا ملاوتھ شادی و انتہائی غربت سے بچتی بچاتی سکول کی کوہ پیمائی مہم کا حصہ بن جاتی ہے جسکو بھرپور حکومتی سرپرستی حاصل ہے .. ایک آئی پی ایس ڈاکٹر پراوین کمار کی لوگوں و ملک کے لئے پر خلوص و کچھ کر دکھانے کی دُھن بدولت 13 سال اور گیارہ ماہ کی پورنا دنیا کی پہلی کم عمر لڑکی بن جاتی ہے جس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی اپنی محنت لگن شوق اور اپنے "پکالہ" کے لئے سر کر لی وہ پکالہ جہاں کچی عمر کی شادی پکی بات ہے 25 مئی 2014 کو انکی ٹیم ابھی بیس کیمپ ہی تھی کہ ایورسٹ کی تبت والی سائیڈ سے چوٹی سر کرتی دوسری ٹیم کی سفاک و بے رحم موسم کا شکار 16 لاشیں انکی راہ میں آن کھڑی ہوگئیں ... بے سدھ و بے ہوش کر دینے والا بخار بھی پورنا کی راہ میں مزاحم ہو گیا مگر حوصلہ ہمت اور استقامت سب دیواریں پھلانگ گیا وہ ساتھ اپنی ٹیم کے ایورسٹ کی چوٹی پہ پہنچ گئی ...پہنچ کے کہتی ہے "اتنی بلندی سے آپ نیچے کچھ بھی نہیں دیکھ سکتے.............. سوائے خوشی کے" اسکی اس بے مثال کامیابی کیبعد اسکے و آس پاس کے گاوں دیہاتوں کے ویلفئیر سکولز میں جہاں دستیاب ایڈمیشن انرولمنٹس10,000 اور درخواستیں 8 , 9 ہزار کے لگ بھگ ہوتی تھیں وہاں درخواستوں کے انبار لگ گئے اور یہ 50 ,60 ہزار کی تعداد تک جا پہنچیں آپ اور ہم بھی ایسا کچھ کرسکتے ہیں لیکن اسکے لئے پربت ہلانا پڑیگا تبھی بات بنے گی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)