تازہ ترین

News Detail

Movie: Secret Superstar review

یہ کہانی ھے ایک ایسے لڑکے کی جو لڑکی کے ہاتھوں کئی مرتبہ بھری محفل میں بےعزت ہونے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹتا، کیونکہ اسکا مقصد ھے اس بےنام رشتے کو نام دینے کی کوئی وجہ ڈھونڈنا۔۔ یہ کہانی ھے ایک ایسے باپ کی جو عورت کو پاؤں کی جوتی سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا جس کا مقصد ہے ہمیشہ عورت پہ ہاتھ اٹھا کر اسکو نیچا دکھا کر اپنی مردانگی کو اوپر رکھنا۔۔ مجھے لگتا ھے یہ اس فلم کا سب سے مضبوط کردار ھے۔۔ یہ کہانی ھے ایک ایسی ماں کی جو اپنی ممتا کو پہلا بچہ جننے سے پہلے ہی مات دے چکی تھی اور اب اگر اسکا کوئی مقصد ھے تو بس گزارہ، ایک ظالم شوہر کے خلاف بنا آواز اٹھائے صرف گزارہ۔۔ یہ کہانی ھے ایک ایسے میوزک ڈائریکٹر کی جسے دنیا والے اسکے کئی افیئرز کی وجہ سے برا بھلا کہتے ہیں، اسکی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا تو نہیں ھے لیکن اسے قدرت کی طرف سے ایک مقصد مل ہی جاتا ھے جسے پورا کرنا ہی وہ اپنی زندگی کا مقصد سمجھ بیٹھتا ھے۔۔ اور لاسٹ بٹ ناٹ دی لیسٹ، یہ کہانی ھے ایک ایسی لڑکی کی جس کا باپ اسے جلد سونے کو تو بولتا ھے لیکن خواب دیکھنے سے روکتا ھے، اسکی زندگی کے کئی مقصد اور خواب ہیں، جن کو پورا کرنا نہ صرف اسکے خود کیلئے ضروری ھے بلکہ اس سے جڑے تمام لوگوں کیلئے بھی بےحد ضروری ھے۔۔ مجھے امید ھے "تارے زمین پر" کے بعد عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر سو کروڑ تو نہیں کر پائے​گی لیکن سو سال تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ضرور رھے گی۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)