تازہ ترین

News Detail

Blade runner movie review

یہ اس سال کی سب سے بحث کی گئی فلموں سے ایک ہے شاید ارائیول سے بھی زیادہ۔ کریٹکس نے جتنے ریویوز اس فلم پر لکھے ہیں شاید ہی کسی فلم پہ لکھے ہوں۔ اوریجنل فلم 1982 میں رڈلی سکاٹ نے ڈائریکٹ کی تھی جسے ماسٹرپیس کہا گیا تھا لیکن کمرشلی طور پہ ناکام رہی تھی۔ 35 سال بعد اس کا سیکویل ڈینیز ویلینیوا (ارائول،سیکاریو،انسینڈیز،پولیٹیکنیک کا ڈائریکٹر) نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ 155 ملین ڈالر یا 1550 کروڑ روپے سے بننے والی یہ فلم بھی کمرشلی طور پہ اتنا کچھ نہیں کر سکی لیکن اسے آپ اس سال کی بہترین فلموں سے کہہ سکتے ہیں۔ یہ فلم فلپ کے ڈک کے 1956 (؟) کے ناول "ہاؤ ٹو کنٹرول الیکٹرک شِیپ" سے ماخوذ ہے۔ 1982 کی فلم کے تقریبا سات ڈائریکٹر کٹ ہیں۔ اس فلم کی کہانی میں نے اردو ویکیپیڈیا پہ لکھ دی ہے آپ وہاں جا کر پڑھ سکتے ہیں۔ اس کی سب سے اہم خوبی اس کے بہترین ویڑول ایفکٹس، دردناک کہانی اور ہانس زمر کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے۔ ہانس زمر بیک گراؤنڈ میوزک کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے جو دی لاسٹ سیمورائی اور پائریٹس آف کیریبین جیسی فلموں کا میوزک دے چکا ہے۔ اس فلم کا اصل مزہ آئیمیکس تھری ڈی میں دیکھنے کا ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)