تازہ ترین

News Detail

APO CALYPTO MOVIE REVIEW

کچھ موویز دیکھنے کے لئے نہیں پڑھنے کے لئے ہوتی ہیں. یہ مووی بھی انہی میں سے ہے.لگے گا کوئی پانچ ہزار سال پرانی کتاب پڑھ رہے ہیں.پتھر کے اُس دور کی جس میں بقا ہی متاع حیات تھی.صرف آفات اور درندے ہی نہیں انسان بھی انسانوں پر قہر بن کر ٹوٹتے تھے. اس مووی میں ہم موسم ہی نہیں وقت کو بھی محسوس کریں گے.دریا کی طُغیانی ہی نہیں محبت کی جولانی کے بھی قائل ہوں گے.گھنے جنگل ہی نہیں باپ کی گہری شفقت کے زاویے بھی دیکھیں گے.صرف موت ہی نہیں پیدائش کو بھی محسوس کریں گے.اِنتہائی شٙاندار ٹِیمپو اور تِھرل کے دُوران اپنے دل کو سینے میں نہیں ہتھیلی پر دھڑکتا پائیں گے. بعض موویز بہت سی اٙن سُلجھی گُھتیوں کو سُلجھا دیتی ہیں.مُقدر کا مفہوم اِسی مووی سے سیکھا ہے میں نے.مقدر کا کام موقع فراہم کرنا ہے بس.اس موقع سے منزل تک کا سفر ہمیں خود طے کرنا ہوتا ہے.کوشش کچھ پانے کی ہو تو مِیر کٙارواں اپنی ہی ہستی بن جاتی ہے اور مقدر ہاتھ باندھے پیچھے چلتا ہے.جی ہاں دعوی ہے مووی میں یہ سب کچھ ہونے کا... اور تصدیق کریں گے وہ... جنہوں نے مایا تہذیب پر بنی یہ مووی دیکھی ہے. ذِکر کرتے ہیں کئی کیٹیگریز میں بیسٹ اِس فلم کا جس میں اک جنگجُو قبیلہ حملہ کرتا ہے ایک پُرامن قبیلے پر.اور باندی بناتے ہیں ایک جوان کو متاثرہ قبیلے کے دیگر افراد کے ساتھ.بڑے بڑے اہراموں کی تعمیر کا شوق رکھنے والا جنگجو قبیلہ اچھی فصل اور آفات سے بچاو کے لئے اپنے دیوتاوں کی خوشنودی کے لئے انسانی قربانی کی رسم کا عقیدہ رکھتا ہے.مرکزی کردار کا قید سے فرار ' اپنے بچے اور حاملہ بیوی کی حفاظت تک کی سنسنی خیز جدوجہد ' زنجیروں میں جکڑ کر باندھے رکھے گی آپ کو سکرین کے سامنے.میری نظر میں ایک ایسی مووی جو میوزیمز میں دیکھانے کا حق رکھتی ہے. جنہوں نے یہ مووی نہیں دیکھی وہ اس مووی کو "فیفٹی موویز یو مسٹ واچ بی فار یو ڈائی"کی فہرست میں شامل کر لیں اور دیکھنے سے پہلے لُغت ضرور کٙنسلٹ کیجیے گا. مووی دیکھنے کے بعد مووی کے نام کا اردو میں درست مطلب مجھے بھی بتائے گا.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)