تازہ ترین

News Detail

Movie: The Ticket (2016) review

Movie: The Ticket (2016) Genre: Inspirational Drama ایک آدمی روز خدا سے کہتا تھا، "او خدا" مجھے لوٹری جتوا دیں، مجھے لوٹری جتوا دیں۔ اور یہ مانگنے کا سلسلہ پچاس سال تک چلتا رہا لیکن وہ کبھی لوٹری نہیں جیت پایا۔۔ ایک مرتبہ کسی فرشتے نے خدا سے پوچھا، "یا خدا" یہ آدمی پچھلے پچاس سال سے ایک ہی دعا کر رھا ھے کہ مجھے لوٹری جتوا دیں آپ اسے لوٹری کیوں نہیں جتوا دیتے۔۔ پتا ھے خدا نے کیا کہا؟ "میں اسے لوٹری جتا تو دوں لیکن اس نے کبھی لوٹری کا ٹکٹ خریدا ہی نہیں" اوپر لکھا گیا یہ پیراگراف اسی فلم سے لے لیا گیا ھے اور پوری فلم اسی پیراگراف کے گرد گھومتی ھے۔ یہ ایک بہت ہی سادہ سی فلم ھے جسے سمجھنے کیلئے دماغ کی تاروں کو بھی نہیں چھیڑنا پڑتا، فلم کا موضوع بہت زبردست ھے کہ ہم لوگ خدا سے مانگتے تو بہت کچھ ہیں لیکن کیا ہم نے اسکے لئے ٹکٹ بھی خریدا کے نہیں؟ اور آپ جانتے ہیں کہ وہ ٹکٹ کیا ھے؟ "وہ ٹکٹ ھے بس تھوڑی سی محنت" میں سمجھتا ہوں ڈائریکٹر نے بہت خوبصورتی سے ایک اچھا سبق دینے میں کامیابی حاصل کی ھے۔۔ ریویو کی جانب بڑھتے ہیں۔۔ کہانی ھے ایک ایسے نوجوان کی جو ایک پرائیوٹ کمپنی میں عام سا ملازم ھے لیکن آنکھوں سے محروم ہوتا ھے، ایک دن اچانک سے اٹھ کر وہ محسوس کرتا ھے کہ اسکی آنکھوں کی روشنی آگئی۔۔ لیکن یہ فلم کا کلائمکس نہیں بلکہ پہلا سین ھے۔۔ آنکھوں کی روشنی واپس آتے ہی وہ اپنی کمپنی کو اتنا اوپر لے جاتا ھے کہ دوسری کمپنیوں کا انکے ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں رہتا۔۔ لیکن خود غرضی اور پیسے کی حوس میں وہ کیا کیا پیچھے چھوڑ دیتا ھے جاننے کیلئے فلم دیکھیں۔۔ فلم کا ٹیمپو تھوڑا سلو ھے لیکن فلم کا دورانیہ بہت کم ھے تو آپ زیادہ بور نہیں ہوں گے اور مجھے یقین ھے کہ اس فلم کا کلائمکس آپکو بہت کچھ سکھا کر جائے گا۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)