تازہ ترین

News Detail

28 days later movie review

یہ 2002ء میں ریلیز کی جانے والی ایک برطانوی تھرلر ہارر فلم ہے جس کے ہدایت کار ڈینی بوئل ہیں جو ’’سلم ڈوگ ملینیر‘‘ جیسی آسکرایوارڈ یافتہ فلم بھی بناچکے ہیں۔اسکرین پلے ایلکس گارلینڈ کا ہے جبکہ نمایاں اداکاروں میں سیلیان مرفی ، نومی ہیرس ، برینڈن گلیسن ، میگان برنز اور کرسٹوفر ایکلسٹن ہیں۔ کہانی کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنیوالے چند افراد ایک تحقیقی مرکز پر ہلہ بولتے ہیں اور وہاں پرموجود بندروں کے پنجرے کھول کر انھیں آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بندر ایک خطرناک وائرس ’’ریج‘‘ میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے ایک بندر ایک خاتون کارکن کو کاٹ لیتا ہے اوراس میں وائرس منتقل ہوجاتا ہے اور اس کے ذریعے دیگر ساتھیوں میں بھی آجاتا ہے۔ اس کے اٹھائیس دن بعد کے مناظرمیں دکھایا جاتا ہے کہ وائرس پھیلنے کے نتیجے میں پورا لندن شہر زندہ لاشوں میں تبدیل ہوچکا ہے جو انسانی خون اور گوشت کی بھوکی ہیں۔شہر میں صرف چند ہی لوگ بچتے ہیں جو اپنی جان بچانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ یہ فلم بھی زومبی سیریز کی بے شمار فلموں کی طرح ہولناک مناظر سے بھری ہوئی ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)