تازہ ترین

News Detail

cHILDREN OF hEAVEN MOVIE REVIEW

شائد فلم دیکھنا بھی ایک آرٹ ہے لیکن اس مووی کو دیکھنے کے لئے بس وقت ہونا ضروری ہے.کیونکہ اس مووی کی تاثیر خودبخود جذب ہو جائے گی آپ میں.کوئی بھی حساس انسان اس مووی کو دیکھنے کے بعد اس کے حصار سے نا نکل پائے گا.اک ایسا ماسڑ پیس جو سدا کے لئے اپنا ذائقہ آپ کے دماغ میں محفوظ کر دے گا.جانتا ہوں ریویو مووی کے شایانِ شان نہیں اور شائد گروپ میں پہلے بھی بات ہو چکی ہو اس پر.لیکن بلاشبہ اس قابل ہے یہ فلم کہ تجدید بصارت کی جائے. بات ہو رہی ہے تاریخ کی بہترین موویز میں سے ایک کی. کئ ایوارڈز ویننگ اور آئی ایم ڈی بی پر ہائیلی ریٹڈ مووی.مووی کی داستان اک لفظ میں سمُو دوں تو وہ ہے "غربت" غربت بھی کیسے کیسے شاہکار لمحوں کو جنم دیتی ہے.یہ سمجھنے کے لئے یا تو غریب ہونا پڑے گا یا پھر یہ مووی دیکھ لیں. مووی ہے افلاس کی دولت سے مالا مال والدین کے دو بچوں کی ' اک بھائی اور اک بہن. بھائی جو حادثاتی طور پر بہن کے اکلوتے جوتے کی جوڑی کھو دیتا ہے.بہن بھائی چُھپاتے ہیں اس بری خبر کو اپنے مُفلس تباہ حال باپ اور مریض ماں سے.اور اپناتے ہیں اِک حکمت' بھائی کے پھٹے ہوئے سنیکرز کو مشترکہ طور پر تب تک استعمال کرنے کی جب تک وہ جوتوں کا اک نیا جوڑا حاصل نا کر لیں. بھائی ' بہن کے رشتے کو آپس میں باندھنے کے لئے ڈوریوں کی ضرورت نہیں ہوتی.لیکن ڈوریوں میں پروئی ہوئی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم جوتے کی حقیر جوڑی' بہن بھائی کے رشتے کی بہترین عکاسی کرتے دیکھائی گئی ہے اس مووی میں.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)