تازہ ترین

News Detail

wajda movie review

10 سالہ واجدہ (واد محمد) ریاض، سعودی عربیہ میں رہتی ہے، تھوڑی سی رسم و رواج سے باغی لڑکی , جیسے وہ اسکول میں باسکٹ بال والے شوز پہن کر جاتی، انگلش میوزک سنتی اور اپنی ہی عمر کا ایک دوست لڑکا یہ سب چیزیں سعودیہ میں سختی سے منع ہیں ایک لڑکی واسطے، پر واجدہ اس سے بھی آگے جانا چاہتی تھی اپنی نئی سائیکل خرید کر جو کہ لڑکیوں کو چلانا منع ہے یا وہاں کی رواج میں نہیں کہ جہاں اگر اُن کی اونچی آواز کسی مرد نے سن لی تو قصور وار عورت ہے نہ کہ مرد۔کیسے وہ اپنے سائیکل خریدنے کے خواب کو پورا کرتی ہے اور کن دقتوں کا اُسے سامنا ہوتا ہے ، اس واسطے آپ کو یہ فلم دیکھنا پڑے گی ۔(خاص طور پر ٹائم نکالیئے گا اس فلم واسطے ) فلم میں سعودی ثقافت کے تحت عورتوں کے مسائل بھی بڑی حد تک ڈسکس کیئے گیئے ہیں، کچھ پاکستانی پردیسیوں کی عکس بندی بھی کی گئی ، سچی جانے تو میں نے بھرپور طریقے سے یہ فلم انجوائے کی ایک طرف تو کیوٹ واجدہ اور اُس کی دل کو چھوتی ہوئی کہانی اور دوسری طرف ایک سخت قسم کا عرب معاشرہ، دیکھتے ہوئے لگا کہ واقعی آپ کوئی خاص چیز دیکھ رہے ہو تعریف کے قابل کے جس ملک میں فلم انڈسٹری نہیں جہاں کوئی سینما نہیں وہاں اتنی اچھی فلم ، واہ ڈائریکٹر (ہائفہ المنصور ) کو بھی شابشے، جو پوری فلم میں مردوں سے فیس ٹو فیس شوٹنگ کے دوران بات نہیں کر سکتی فون کا سہارا لیتی ہے گاڑی میں بیٹھ کر ہدایات اور ریکارڈنگ کروانے کے لئے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)