تازہ ترین

News Detail

Looper ( science fiction ) movie review

کہانی کا آغاز 2044 کی ایک صبح سے ہوتا ، انسان نے ابھی اپنے اتیت یا بھوشیہ میں جھانکنے کی کشمتا حاصل نہیں کی ماضی کی کھٹی مٹھی یادیں اور مستقبل کے کچھ خدشات لیئے صرف حال میں جیتا ھے اتیت کا چکر یا مستقبل میں جھانک لینا زندگی کو کتنا بے معنی کردیتا ھے جہاں نا اتیت کی آدھ مٹی یادیں رہ جاتی ھیں اور نا بھوشیہ کے انجانے خطرات 2044 کے 30 سال بعد انسان ٹائم مشین بنانے میں کامیاب ہوجاتا ھے ، کہاوت مشہور ھے کہ آپ کے عروج و زوال میں فقط ایک لمحے کا فرق ہوتا ھے ادھر آپ بلندی پر پہنچے ادھر گراوٹ شروع ، یہاں بھی یہی ہوتا ھے ٹائم مشین انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ایجاد ھے جو انسان کو خدائی اختیارات کا مالک بنا دیتی ھے مگر بطور مجموعی انسانیت کو اس سے فائدے کی بجائے نقصان پہنچتا ھے جس کی بنا پر سرکار اس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کردیتی ھے بھوشیہ میں ہر انسان کے جسم پر ٹریکر لگے ہوتے ھیں یوں مجرموں کےلیئے کسی بھی انسان کو غائب کرنا یا قتل کرنا ممکن نہیں رہتا، پولیس کے پاس جرائم روکنے کا اگر ہزار طریقہ ہو تو مجرموں کے پاس قانون سے بچنے کا ایک ہزار ایک طریقہ ہوتا ھے جرم پانی کی طرح اپنا راستہ خود بناتا ھے یہاں بھی کچھ مجرم ٹائم مشین کو اپنا جرم چھپانے کےلیئے استعمال کرتے ھیں جس شخص کو مارنا ہو اسے ٹائم مشین کے ذریعے ماضی میں بھیج دیا جاتا جہاں ان کے کارندے اسے مار دیتے ھیں(اور بدلے میں چاندی کے ٹکڑے ملتے ھیں جو مقتول کی پیٹھ پر بندھے ہوتے ھیں ) یوں مستقبل سے وە شخص بھی گم ہوجاتا ھے اور مجرموں پر کسی کا شک بھی نہیں جاتا ہر کارندے کے ساتھ مخصوص معاہدہ ہوتا ھے اگر معاہدہ ختم کرنا ہو تو اس کارندے کو مستقبل سے واپس ماضی میں بھیج دیا جاتا ھے اور کارندہ اپنے بوڑھے ورژن کو مار کر معاہدے سے مکت ہوجاتا ھے اور پھر اس کے پاس جیون کے کچھ برستے بچتے ھیں اور وە ہرطرح کی پابندیوں سے آزاد ہوجاتا ھے جو بھی ایک لوپر (کارندہ) ھے ، اس کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ھے اسے مستقبل سے (اس وقت اس کی عمر قریب 60 سال ہوتی ھے اور اسے واپس بھیجنے میں اس کی بیوی مر جاتی ھے) واپس ماضی میں بھیجا جاتا ھے تاکہ جو لوپر (اپنے بوڑھے وجود ) کو مار کر معاہدے سے آزاد ہو جائے اور باقی کی زندگی سکون سے گزارے مگر ماضی کا جو لوپر جیسے ہی مستقبل کے جو کو مارنے لگتا ھے مستقبل کو جو اسے چکما دے کر بھاگ جاتا ھے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)