تازہ ترین

News Detail

Darra movie review..

کُچھ فلمیں ہم یُونہی اچانک دیکھ لیتے ہیں، کُچھ فلمیں ہم کوشش کرکے پلیننگ کے ساتھ دیکھتے ہیں اور کُچھ فلمیں ہمیں زبردستی دِکھا دی جاتی ہیں۔۔۔۔ ُ ُ دھارا ٗ ٗ ایک ایسی فلم ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہر پندرہ منٹ بعد آپ کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں، دل جذبات سے بھر جاتاہے اور سانسوں کی آمد و رفت تیز تر ہوتی جاتی ہے۔ دھارا فلم شروع سے لے کر آخر تک جب تک یہ ختم نہیں ہوگی آپ کو چین نہیں آئےگا۔۔۔ میرے پاس یہ فلم ابھی ہی ختم ہوئی ہے، ہر پندرہ منٹ بعد آنکھوں سے بہتے آنسو صاف کرتے ہوئے میں نے یہ فلم بند کی مگر نیند نہ آنے پر اور ایک عجیب سی بے چینی کی وجہ سے اسے پھر لگالیا اور اب کچھ ہی لمحے پہلے یہ فلم ختم ہوئی۔۔ اس فلم کا مرکزی کردار ناجانے کون ہے :( مگر اس فلم میں ایک جادو ہے، ایک پُرسکون ماحول ہے، اتنا پُرسکون ماحول ہے کہ پوری فلم کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ نہیں ہوتا جس سے بے سکونی پیدا ہو۔۔ دھارا پڑھائی پوری کرتاہے، گولڈ میڈل لیتاہے، پیار کرتاہے، شادی کرتاہے، شادی میں دھارے کی مہندی کی رسم ہوتی ہے، جاگو ہوتی ہے ، پھر دھارے کی بارات جاتی ہے، لڑکی کی بِدائی ہوتی ہے ، دھارا بارات لے کر گھر آتاہے، دھارے کے گھر والے بارات کا استقبال کرتے ہیں، گوڈا بِٹھائی کی رسم ہوتی ہے، دھارے کی سہاگ رات ہوتی ہے ، پھر دھارا اگلے دن اُٹھتاہے، دھارے کی بیوی پریگنیٹ ہوتی ہے، دھارے کی بیوی کی گود بھرائی ہوتی ہے ، پھر دھارے کے گھر بیٹا ہوتاہے، دھارے کے بیٹے کی سالگرہ آتی ہے ۔۔۔۔۔ اور فلم ختم ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان کے مہان گلوکار فخرِ پاکستان درد کا راہی #اکرم_راہی صاحب کی انٹری ہوتی ہے اور وہ ایک انتہائی دُکھی گانا گاتے ہیں جس پر جنتا رو رو کر بے حال ہوجاتی ہے۔۔ سب کُچھ میں نے بتادیا پیچھے بیس منٹ کی سٹوری باقی ہے وہ بتا کر میں آپ کا مزہ خراب نہیں کروں گا وہ آپ خود دیکھ لیجئے گا۔۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)