تازہ ترین

News Detail

Anarkali of Aarah movie review..

Anarkali of Aarah IMDb : 6.3 جب کوئی مجبور پِسا ہوا اور کمزور اپنے ساتھ ہوئی زیادتی پر حق تلفی کرنیوالے طاقتور و بااثر کے خلاف ُاٹھ کھڑا ہوتا ہے تو پہلے پہل جن خوف کی بیڑیوں کو اس نے اُتار پھینکا ہوتا ہے وہی اٹھا کر آپ اپنے ذہن و دل پہ ڈال لیتے ہیں..اور ہلکان ہوتے رہتے ہیں مگر جب اپنے حق کے لئے اپنائی گئی "ہٹ دھرمی" کی بدولت وہ دھیرے دھیرے کچھ کچھ موافقت اپنے حق میں زبردستی ڈالنا شروع کرتا ہے تو دبے دبے جوش کیساتھ آپکی بیڑیاں بھی کُھلنا شروع ہو جاتی ہیں ... اپکا ذہن و دل بھی آزاد ہونے لگتا ہے اور وہ پہل کرنیوالا آزاد کار آپ کا ہیرو ہو بیٹھتا ہے ... انسپائریشن کے ایسے خاص لمحوں میں یہ بے خوفی میں لپٹی ہمت کا اعجاز ہی تو ہے کہ وہ آزاد پنچھی ، وہ پہل کار اکیلا پنچھی ہی نہیں رہتا پُوری ڈار بن جاتا ہے ایسے ہی کچھ خاص لمحے اس فلم کے ساتھ بھی جُڑے ہیں گو کہ کُچھ کُچھ غیر حقیقی پن بھی موجود ہے مگر حوصلہ پانے کو پھر بھی کافی کُچھ ہے انار کلی ایک ڈانسر ہے بد قسمت ڈانسر جو فقط اسلئے ڈانسر ہے چونکہ اسکی ماں بھی ڈانسر تھی ...اسکی ماں بھی جگ کے لئے کھلونا تھی ، توڑ دی گئی ۔ وہ بھی کھلونا ہی ہے توڑے جانے کے لائق ہے اسلئے کہ ڈانسر ہے .. ڈانسر کی اوقات ہی کیا ہے خوشیوں کے موقعہ پر اپنے تھرکتے وجود کیساتھ کچھ سِوا خوشیوں کو بھی پورا کرتے جانا۔۔۔کیا ہے ؟ اسکا کا تو کام ہی یہی ہے۔۔خوشیوں پہ خوش کرنا کمزور مگر بے خوف ڈانسر انار کلی کا کردار نبھایا ہے "سوارا بھاسکر" نے ، طاقتور مگر کمینے وی سی کا کردار نبھایا ہے "سنجے مشرا" نے اور باقی ان گنت کردار ہیں "ہم سب" جنھوں نے اپنے اپنے حق کے لئے اپنی اپنی جگہوں پہ اپنے اپنے کردار نبھانے ہیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)