تازہ ترین

News Detail

Movie 2:22 review

Movie Name 2 22 release 2017 rating 5.7 Spoiler Alert×× فلم 2 22 ایک مرد dyln کی کہانی پر مشتمل ہے جسے پیٹرن نظر آتے ہیں. مطلب اس میں یہ خاص ایبیلٹی ہے کہ وہ چیزوں کے پیٹرن دیکھ لیتا ہے کہ کیسے چیزیں ایک خاص ترتیب سے وقوع پذیر ہوتی ہیں. وہ فلائیٹ لینڈر ہوتا ہے فلائٹ لینڈنگ کے سین بھی کچھ دکھائے جاتے ہیں. اور پھر اسکے ساتھ 2:22 منٹ پر روزانہ کوئی نہ کوئی چھوٹا موٹا حادثہ یا واقعہ ہوجاتا ہے. فلم میں ستاروں کا بھی ذکر ہوتا ہے ایک ستارہ جو کہ تباہ ہورہا ہے اور دراصل وہ تیس سال پہلے تباہ ہوچکا تھا مگر چونکہ ہم سے تیس نوری سال کے فاصلے پر تھا اس لیے ہمیں وہ اب مٹتا ہوا نظر آئے گا... دوسری جانب 2:22 منٹ پر dyln جب ایک فلائیٹ لینڈ کرا رہا ہوتا ہے تو تھوڑی سی گڑبڑ ہوجاتی ہے اور دو جہازوں کے ٹکرانے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے مگر حادثہ ہونے سے بچ جاتا ہے اس پر اسے جاب سے نکال دیا جاتا ہے اور وہ کانسٹینٹلی ریسرچ شروع کردیتا ہے کہ یہ 2:22 آخر کیا بلا ہے. اس دوران اسکی اپنی نئی محبوبہ سے ملاقات ہوتی ہے اور اسے ایسا لگتا ہے جیسے وہ اسے پہلے سے جانتا ہے. ادھر 2:22 کا تاثر بھی قائم رہتا ہے. سینٹرل سٹیشن جہاں سے مختلف ٹرینیں ملک کے ہر کونے کی طرف جاتی ہیں وہ وہاں جب بھی جاتا ہے اسے ایک خاص پیٹرن کے تحت روزانہ ایک ہی چیز بار بار یوتی محسوس ہوتی ہے اور آخر میں 2:22 پر روز وہاں کوئی چھوٹا موٹا چھنکا یا دھماکہ ہوتا ہے کچھ نہ کچھ ٹوٹ کر گر جاتا ہے. اب وہ ہر ہر چیز اپنے پاس لکھنا اور نوٹ کرنا شروع کردیتا ہے اسکی نئی بنی محبوبہ کا ایک ایکس بوائے فرینڈ ہوتا ہے جوکہ dyln سے جیلس ہے اور وہ اس لڑکی کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے.... نوٹ آگے spoiler آرہے ہیں. اگر آپ نے فلم نہیں دیکھی تو نہ پڑھیں. بہرحال وہ اس جیلس فرینڈ کے سٹوڈیو ٹائپ آرٹ گیلری میں جاتا ہے جس میں اس فرینڈ نے ایک آرٹ مووی بنا رکھی ہے وہاں dyln کو وہ سب کچھ نظر آتا ہے جو وہ روز دیکھتا ہے وہی سیم پیٹرن.. یعنی dyln اور اس ایکس بوائے فرینڈ میں کوئی کنیکشن ہے... اقر پھر اسے مزید سرچ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ دراصل آج سے تیس سال پہلے سینٹرل سٹیشن میں دو مرد اور ایک عورت کی موت ہوگئی تھی. اور وہ دونوں مرد اس عورت سے محبت کرتے تھے اور ان دونوں میں سے ایک مرد اور دوسری عورت کی عمر ٹھیک وہی تھی جو ہمارے اگلے چند دن ہونے والی ہے اور ہم سب کی ڈیٹ آف برتھ بھی سیم ہے.... یعنی دوسرے الفاظ میں اسے پتہ چلتا ہے کہ میں میری محبوبہ اور اسکا ایکس بوائے فرینڈ ہم سب اگلے دن وہاں اس سینٹرل اسٹیشن پر اسی طرح مرنے والے ہیں جس طرح تیس سال پہلے ہم مرے تھے.... یعنی ہسٹری ری پیٹ اٹس سیلف.... اور ہم اصل میں وہی کردار ہیں نئے جنم میں.... یعنی جنم جنم کی دشمنی اور محبت ٹائپ ایک چیز ہوگئی.... اگرچکہ مووی میں کہا نہیں گیا کہ یہ تینوں کردار پرانے تین کرداروں کا دوسرا جنم تھا مگر شو ایسے ہی کیا گیا ہے کہ یہ جیسے انہی کرداروں کا دوسرا جنم ہے... مطلب جو کہانیاں بالی ووڈ والے کئی سال پہلے بنایا کرتے تھے اب انہوں نے بناڈالی.... ہاں البتہ یہ چینج کردیا کہ ایک قسم کی قسمت ہے ان کی وہیں اسی جگہ پر دوبارہ اسی طرح مرنا .... یعنی ایک قسم کا ٹائم ٹریول موویز میں جیسے kismat بدلتے ہیں ایسے ہہی اسکو اپنی اور محبوبہ کی جان بچانی ہے. اور آل بھی دیکھا جائے تو صرف dyln کے کردار پر ہی مووی میں زیادہ زور ہے اسی کو گھومتے پھرتے سائیکل چلاتے اور ورزش کرتے لکھتے سوچتے دکھایا گیا ہے. جبکہ ولن کو تو بالکل کھڈے لائن لگاکر بس آخری سینوں میں ہی لایا گیا ہے جبکہ ہیروئن کا لردار بھی کوئی خاص نہیں.... اور مووی کو شروع میں جتنے اچھے اور خوبصورت انداز میں کیا گیا تو ایکسپیکٹیشن بہت ہائی تھیں مگر اس کہانی کا کور یعنی جنم جنم والی بات مجھے انتہائی فضول اور عجیب لگی.... مووی سائنس فکشن یا ایکشن کم اور رومانس و لو سٹوری زیادہ ہے.... البتہ تھرلر اچھا ہے آپ پوری مووی میں بور نہں ہوتے . اور مووی دیکھتے ھوے کافی انجونے بھی کرتے ہیں جیسا کہ میں نے کی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)