تازہ ترین

News Detail

Running Shaadi movie review

Running Shaadi Hindi Film, Feb 2017 IMDb rating: 7.3 کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو دستیاب فرصت کی گھڑیوں میں کچھ اور نہ پا کر آپ شروع تو کر لیتے ہیں لیکن ہر مناسب وقفے بعد چھوڑ دینے کا سوچتے ہیں مگر یہ سوچ کر کہ "کیا کرو گے سوا اسکے اور تو کچھ دیکھنے کرنے کو ہے نہیں" لگے رہتے ہیں . سمجھیں یہ مووی بھی انھی میں سے ایک ہے.... لیکن رُکیے پھر خاص کیا ہے ایسا اسمیں جو ریویو لکھنے کی ضرورت پیش آئی ؟ یہ آپ کو آخر میں منکشف ہو جائے گا ۔۔یہاں فی الوقت کہانی سنئیے کہانی تو وہی ازلی ہے جسکا دی اینڈ ہی نہیں ہو رہا ... جی ہاں محبت ....ہوئی جا رہی ہے ہوئی جا رہی ہے ..کرنے بھی کوئی نہیں دیتا اور کم بخت باز بھی نہیں آتی...ہوئی جاتی ہے بھرو (امیت) ایک سردار جی کی "'سنگھ اینڈ سنگھ برائیڈلز"' پر ملازم ہے ..دکان پہ سیلزمینی سے لیکر گھر کے چھوٹے بڑے کام اسکی ذمہ داری میں شامل ہیں ..وہ باس کی بٹیا نِمی (تاپسی پنو) کو دل ہی دل میں پسند کرتا ہے مگر چونکہ ملازم ہے اسلئے جرآت نہیں کرسکتا ...نمی کو بھی اسکے جذبات سے پوری آگاہی ہے اور وہ ان کو کیش کرواتے ہوئے اپنے الٹے سیدھے کام اس سے کرواتی رہتی ہے .. مگر ایک وقت پہ آ کر اسے دل دے بیٹھتی ہے مگر جب اس سے اظہار کرتی ہے تو اسے یقین ہی نہیں آتا ... چونکہ سردار جی بہت غصیل ہیں بندہ بھی بس ملازم ہے اور اُن کے احسان تلے دبا ہوا ہے نمی کو اپنانے میں متامل ہے تو نمی ہی اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر بھرو کے ساتھ بھاگ نکلتی ہے.... بھرو کے علم میں لائے بغیر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ لڑکا لڑکی گھر سے بھاگ رہے ہوں اور ایک فریق (لڑکے) کو پتہ ہی نہ ہو اور فریق بھی ایسا جس پہ مستقبل کے انتظامات کی بھاری ذمہ داری بھی ہو ... اب بھرو کنفیوز دماغ کیساتھ زمہ داری کیسے نبھاتا ہے ذمہ داری لیتا بھی ہے کہ نہیں ؟؟ محبت کا تو دی اینڈ نہیں ہونا ۔۔۔فلم کا دی اینڈ کیا ہوتا ہے؟ یہ سب جاننے کے لئے آپکو فارغ وقت تلاشنا ہوگا اور بعد ازاں یہ مووی۔۔۔۔۔۔ لیکن یہاں میں خاص طور پر یہ بتاتا چلوں جیسا میں نے شروع میں عرض کیا کہ آپ کسی فلم کو دیکھتے ہوئے اِسے چھوڑنا بھی چاہتے ہیں مگر پھر بھی نہیں چھوڑ پاتے ۔۔۔لگے رہتے ہیں ۔۔۔۔یہاں اس فلم کو چھوڑ دینے کی چاہ باوجود نہ چھوڑ سکنے کی وجہ "نِمی" ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)