تازہ ترین

News Detail

Taxi Driver (1976) movie review...

Genre: Crime, Drama خدا کی طرف سے دی گئی کچھ چیزیں ہماری نظر میں بہت چھوٹی ہیں جن کی ہم بالکل قدر نہیں کرتے جن میں اول نمبر پر نیند ھے نیند کو ہم بہت انڈراسٹیمیٹ کرتے ہیں لیکن نیند کی اہمیت ان سے پوچھئے جو کئی کئی راتیں سو نہیں پاتے اور جب وہ سو نہیں پاتے تو 8سے12 گھنٹے کی رات گزارنے کیلئے کیا کیا جتن کرتے ہیں، خیر بڑھتے ہیں ریویو کی جانب۔۔ یہ فلم ایک ایسے نوجوان کی ھے جو کئی برسوں سے انسومیا (نیند سے محروم) کا شکار ھے جس کی وجہ سے اسے بحری فوج بھی چھوڑنا پڑی اور اب رات کاٹنے کیلئے یہ دیر رات ٹیکسی چلاتا ھے۔۔ رات میں ٹیکسی چلاتے وقت اسے اپنے ملک کے ایسے مسائل نظر آتے ہیں جو نارمل انسان دن کے وقت بھی محسوس نہیں کر پاتا۔۔ ہر طرف برائی سے گھرے اس ملک میں اسے ایک لڑکی پسند آتی ھے جو آنے والے انتخابات میں ایک امیدوار کو سپورٹ کرنے کی تحریک میں کام کر رہی ہوتی ھے اسے لگتا ھے کہ اس لڑکی کی طرح وہ امیدوار (جسے یہ سپورٹ کر رہی ھے) بھی دل کا صاف ہوگا اور وہ مسائل جس کا یہ ٹیکسی ڈرائیور سامنا کر رہا ھے جلد ختم ہو جائیں گے۔۔ لیکن ہرطرف سے مایوس ہونے کے بعد یہ معمولی سا ٹیکسی ڈرائیور خود ہی ایک مشن پر نکل پڑتا ھے۔۔ وہ کون کون سے مسائل ہیں جس کا مقابلہ یہ عام سا ٹیکسی ڈرائیور کرنے جا رہا ھے؟ اور یہ مسائل حل کرتے ہوئے اسے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے جاننے کیلئے دیکھئے 1976 کی ایک بہترین فلم۔۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ھے Robert Deniro نے جنہوں نے بیسویں صدی میں کئی شاہکار پیش کئے جس میں اول نمںر پر "گاڈ فادر 2" ھے، فلم ہمیں سکھاتی ھے ضروری نہیں کہ ہم صرف وہی مسئلے حل کریں جن کا صرف ہمیں سامنا ھے، انسانیت کی راہ میں آنے والے ہر کانٹے کو اگر ہم اپنے گلے کا کانٹا سمجھیں تو کئی مسائل ہم بنا کسی (لیڈر) کی مدد کے حل کر سکتے ہیں۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)