تازہ ترین

News Detail

Shah movie review

شاہ شاہ فلم پاکستان کیلئے باکسنگ میں واحداولمپکس میڈل لانے والے شاہ حسین کی زندگی پر مبنی ہے. سلمان خان کی سلطان سے ہرلحاظ سے بہترہے.جس میں دکھایاگیاہے کہ کس طرح سے فٹ پاتھ پرجنم لینے والا ایک بچہ دوسرے بچوں کی مارپیٹ سے تنگ آگے باکسنگ کی تربیت لیتاہے اور پھر آگے چل کے دنیاکے بہترین باکسروں کومات دیتے ہوئے اولمپکس میڈل جیتتاہے. لیکن حقیقی زندگی میں غربت اور باکسنگ فیڈریشن کامنفی رویہ اسے چین نہیں لینے دیتا. بھارت میں منعقدہ سیف گیمز میں شرکت کیلئے منتخب کرلیاجاتاہے لیکن جوتے نہیں دئیے جاتے نہ ہی خودخریدنے کی سکت رکھتاہے. جواسے بھارتی باکسنگ فیڈریشن مہیاکرتی ہے. اولمپکس میڈ ل جیتنے پر سرکار کی طرف سے جوپلاٹ دیاگیاوہ بھی فیڈریشن ہتھیالیتی ہے.یوں ریٹائرڈ اولمپکس میڈلسٹ پھر سے مزدوری کرنے پر مجبورہوجاتاہے. پھر ایک دن کچھ جاپانی تے ہیں جنہیں ایک خونی باکسنگ ٹورنامنٹ کیلِئے باکسر کی ضرورت ہوتی ہے. جاندار مکالمے زبر دست ڈائریکشن لیاری کے کلچر کی بہترین عکاسی عدنان سرور اور گلاب چانڈیو کی جاندار اداکاری سمیت فلم تمام تر لوازمات سے مزین ہے جنکی ایک فلم بین کوضرورت ہوتی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)