تازہ ترین

News Detail

Dangal Movie Review And Critics

کچھ لوگوں سے دنگل کی برائی سنی تھی. پتہ نہیں کیسے کیسے لوگ بستے ہیں اس دھرتی پے. اس فلم میں ایک چھوٹی سی بھی خامی مجھے نظر نہیں آئی. عموماً اسپورٹس سے متعلق فلمیں خشک ہوتی ہیں. لیکن دنگل شروع سے آخر تک اتنی دلچسپ ہے کہ آپ پوری طرح اس میں involve رہتے ہیں. ایک سادھارن سے کنسیپٹ کے ساتھ اس سے زیادہ بہتر فلم بنائی ہی نہیں جا سکتی تھی. زرا لڑکیوں کی محنت دیکھو جس طرح انہوں نے کشتی کے مقابلوں والے سین کیے ہیں, کسی بھی بولیووڈ فلم میں اس لیول کی پرفارمنس دیکھنے کو نہیں ملے گی. اسکرپٹ اتنا زیادہ مزیدار کے یا آپ کو ہنساتا رہے یا رلاتا رہے. عامر خان کے ایکسپریشن بھی بہترین. گانے بہت کمال. "باپو صیحت کے لیے تو تو ہنی کارک ہے" کیا خوب لکھا اور گایا گیا ہے. اور ٹائٹل سانگ بھی نہایت عمدہ. سپورٹس تھیم کو دیکھتے ہوئے اگر آپ اس فلم کی تلنا بھاگ ملکھا بھاگ اور چک دے انڈیا سے کریں تو وہ دونوں فلمیں خشک سی تھیں. ان میں پھیکا پن تھا لیکن دنگل پوری طرح دلچسپی سے بھرپور. سلطان بھی دلچسپ ہے لیکن اُس میں اس لیول کا سکرپٹ اور محنت دیکھنے کو نہیں ملے گی. دلچسپ اور آڈینس کو جکڑ کر رکھنے والی فلموں سے کمپیریزن کیا جائے تو آپ "پی کے" اور "بجرنگی بھائی جان" سے موازنہ کر لیں. دونوں میں کچھ غلطیاں ہیں اور پیکے میں تو کافی ماترا میں بچگانا سینز موجود ہیں. لیکن دنگل میں entertainment کی خاطر معیار کو کومپرومائز بالکل نہیں کیا گیا. Well done Aamir khan. ابھی میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اپنی بہترین فلموں والی لسٹ میں دنگل کو کس نمبر پر رکھا جائے.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)