تازہ ترین

News Detail

سابق ایم پی اے قادر خان بیٹنی کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

باچا خان مرکز میں تقریب کے دوران اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار * آباضابطہ شمولیت کا اعلان 7نومبر کو ٹانک میں جلسہ عام میں کیا جائے گا، صوبائی صدر کی طرف سے مبارکباد * پختونوں کی ترقی کا راز ان کے اتحاد میں مضمر ہے،قادر خان بیٹنی کی پارٹی میں شمولیت ضلع ٹانک کے عوام کیلئے نیک شگون ہے ۔ * آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ضلع ٹانک کی ترقی اولیں ترجیح ہو گی ،امیر حیدر خان ہوتی پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اے این پی ٹانک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ضلع ٹانک کی ترقی اولیں ترجیح ہو گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ٹانک سے سابق ایم پی اے قادر بیٹنی نے اپنے خاندان اور دیگر ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی کی تمام صوبائی کابینہ بھی اس موقع پر موجود تھی ، امیر حیدر خان ہوتی نے قادر بیٹنی کو سرخ ٹوپی پہنائی اور پارٹی میں شمولیت پر انہیں اور ان کے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی ، اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد پختونوں کا اتحاد ہے اور قادر بیٹنی کی اے این پی میں شمولیت ضلع ٹانک کیلئے نیک شگون ہے ، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹانک ماضی میں بنیادی سہولیات سے محروم رہا جس کی بنیادی وجہ وہاں اے این پی کی پارلیمانی نمائندگی کا نہ ہونا ہے ، انہوں نے قادر بیٹنی اور ان کے تمام ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کو ضلع کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں اس ضلع کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ترقی کا راز ان کے اتحاد میں مضمر ہے اور اس مقصد کیلئے اپنی مزید کاوشیں بھی جاری رکھیں گے ، قبل ازیں سابق ایم پی اے قادر بیٹنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ پختونوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی قیادت میں سرخ جھنڈے تلے متحد ہونا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ مورخہ7نومبربروز ہفتہ صبح 10بجے ٹانک میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں امیر حیدر خان ہوتی کی موجودگی میں وہ اے این پی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)