تازہ ترین

News Detail

Momمام 2017

حالیہ کو سونے پہ سہاگہ جانیے اس وجہ سے نہیں کہ یہ پہلے والے سے بہتر ہے بلکہ اس وجہ سے کہ مذکورہ مووی خالص سونا ہے جس پہ جتنا بھی لکھا جائے گا اس کی شان ہی بڑھائے گا مظبوط سکرپٹ مشاق ہدایتکاری موہ لینے والی ایکٹنگ اور من پسند اختتام یہ وہ چار چیزیں ہیں جو اس فلم کو بہت معیاری اور دیکھنے لائق بناتی ہیں اسکی نمایاں بات پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی بھارتی فلم میں بھرپور پرفارمنس ہے پہلی دفعہ پاکستانیوں کو شو پیس بنانے کی بجائے ان سے کام لیا گیا ہے گو عدنان صدیقی ہلکے سے دبے دبے نظر آئے مگر انھیں رعایت دی جاسکتی ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ بہرحال انکی فلم میں موجود بیوی سری دیوی (مرکزی کردار ) کے پاس تھی جنھوں نے اپنی لاجواب اور متاثر کن اداکاری سے ثابت کردیا کہ وہ فن اداکاری کی دیوی ہیں ..نواز الدین صدیقی جب جب بھی کام کرتا ہے سیدھا دل پہ آ وار کرتا ہے اِدھر تو جو اس نے کیا ہے یقین مانیں ہم دل کو ڈھونڈتے پِھرے ہیں فلم سے یہ اس بات پہ ایمان پختہ ہوجاتا ہے کہ ماں ماں ہوتی ہے بھلے سوتیلی ہی کیوں نہ ہو اور سوتیلی بھی "مام" کے جیسی جسمیں دو دفعہ میم آتا ہے وہ میم جس سے محسنہ سامنے آتی ہے جس سے ملائمت بنتی ہے جس سے محبت کا آغاز ہوتا ہے اپنے سسٹم پہ اسے دیکھنے کے بعد میں تو اسوقت کو کوس رہا ہوں جب یہ سینما پہ لگی تھی اور اسے دیکھنے بھی گیا تھا مگر عین وقت یہ سوچ کر کہ وہی ماں بیٹی کے روایتی ایشوز جن سے ہمارے ڈرامے بھرے پڑے ہیں پہ مبنی ہوگی سو رد کرتے ہوئے بھڑکیلے پوسٹر پہ مر مِٹ کر جگے جاسوس کے ٹکٹ لے لیے تھے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)