تازہ ترین

News Detail

Bhoomi A critical review....

معمول کی کہانی کو مناسب انداز سے پیش کیا گیا ہے فلم کو رواں زندگی سے قریب تر رکھا گیا مکالمے بھی حقیقی زندگی کے مکالمے جن میں ہلکے پھلے مزاح کی چاشنی دلچسپی برقرار رکھتی ہے یہی فلم اگر سنجے دت کو شامل کیے بغیر بنتی تو اس میں دلچسپی کم ہوجاتی بلکہ شاید بورنگ لگتی ادیتہ راؤ حیدری نے اپنے مڈل کلاس لڑکی ہونے کے رول کے ساتھ انصاف کیا ہے پوری فلم میں جہاں جہاں وہ غنڈوں کے سامنے "تھن" (تھننا - خاکسار کا وضع کردہ لفظ ہے جو محل تانیث میں تننے کے مترادف کے طور پر استعمال کرتا ہوں) کر سامنے آتی ہے وہاں اداکاری میں کمزوری محسوس ہوتی ہے. فلم کی کیمرا بندی شاندار ہے کئی عام سے مناظر کو عمدہ انداز سے پیش کیا گیا ہے معاصر ہندی فلموں کی طرح بے جا کسی واقعاتی دورانیے کو طول دینے سے گریز کیا گیا ہے کہانی کو ساتھ لیکر چلنے میں مناسب وقت صرف کیا گیا. فلم کے گانوں میں راحت فتح علی خان کا "لگ جا گلے" اور سکھ ویندر سندر سنگھ کا "داغ" درمیانے درجے کے گانے ہیں جب کہ ایک ٹریجڈی مووی میں آئٹم سونگ ڈال کر منہ کا ذائقہ خراب اور سنی لیون کے بے ہنگم پشتو ٹائپ رقص سے سنی کی وقعت کم کرنے کی سازش کی گئی ہے.. بہرحال اس فلم پر سوا دو گھنٹے ضائع ہونے کا احساس نہیں ہوتا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)