تازہ ترین

News Detail

RR Balki A great writer..

کو میں انڈیا کا خلیل الرحمٰن قمر کہتا ہوں کیوںکہ ان دونوں کی تحریر کا انداز کچھ ملتا جلتا ہے. R balki کی فلموں میں آپ کو کھٹے میٹھے مزیدار ڈائیلاگز کا لطف ملے گا جسکی وجہ سے انکی فلموں میں ایک freshness کا احساس ہوتا ہےاور آپ بور نہیں ہوتے. ایک اور خاص بات یہ کہ بالکی صاحب بہت ہی اچھوتے موضوعات مارکیٹ میں متعارف کرواتے ہیں. یہ اپنی تقریباً تمام فلموں میں امیتابھ بچن کو کاسٹ کرتے ہیں اور سچ یہ ہے کہ امیتابھ نے جتنا عمدہ کام بالکی صاحب کی 3 فلموں میں کیا ہے اتنا اچھا شاید کسی اور فلم میں نہیں کہا. پا, چینی کم اور شمیتابھ انکی بہت اعلیٰ موویز ہیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ ان تینوں میں سے سب سے اچھی کونسی ہے. ان تینوں فلموں میں امیتابھ لیڈ رول میں نظر آتے ہیں. جبکہ کی اینڈ کا اور انگلش ونگلش میں امیتابھ کی گیسٹ اپیئرینس ہے اور ڈیئر زندگی بچن صاحب سے محروم ہے. کی اینڈ کا پا, چینی کم اور شمیتابھ جتنی تو نہیں لیکن اچھی ضرور ہے. ڈئیر زندگی کو میں گزارے لائق کہوں گا اور انگلش ونگلش کو میں confidence کے ساتھ بری فلم کہہ سکتا ہوں. یوں سمجھ لیں جیسے بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ, لنڈا بازار اور پیارے افضل جیسے شاہکار تخلیق کرنے کے بعد خلیل صاحب نے صدقے تمہارے بنا کر مایوس کیا تھا, اسی طرح بالکی صاحب نے انگلش ونگلش بنا کر disappoint کیا ہے.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)