تازہ ترین

News Detail

ڈی پی ا و مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدنے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن و امان

ڈی پی ا و مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدنے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن و امان برقرار رکھنے میں مردان پولیس نے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کے آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس جناب صلاح الدین محسود کے احکامات کے مطابق شہدائے پولیس کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے لواحقین کی مدد و معاونت ہمارا اولین فرض ہے۔ شہدا نے اپنی سب سے قیمتی چیز جان کا نذرانہ ملک و قوم کیلئے پیش کیا ہے اور اپنے کل کو ہمارے آج کے لئے قربان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پولیس لائن مردان میں شہدائے مردان پولیس کے لئے منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر احتراز خان ، انچارج شہدا ڈسک اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔ ڈی پی او مردان نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کے ورثا کے مسائل کو حل کرنا، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او آفس میں شہداء کے ورثا کے مسائل حل کیلئے الگ کاونٹر بنایا گیا ہے، جہاں شہداء کے ورثاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آ پ ہماری فیملی کا حصہ ہیں کوئی بھی مسائل ہو ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے رہینگے شہداء پولیس نے ارض پاک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ تقریب کے اختتام پر ورثاء شہدا پولیس کی مسائل اور تجایز بھی سنے گئے جسے موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)