تازہ ترین

News Detail

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے سرحد پر گھر کا سارا سامان لے کر آئے

گھر میں کیا چھوڑا ۔۔۔؟’’اللہ اور نبی ﷺکا نام ‘‘ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے سرحد پر گھر کا سارا سامان لے کر آئے بنگلہ دیشی کسان نے سب کو جھنجوڑ کرکے رکھ دیا. ڈھاکہ (روز نامہ اوصاف)انسانی خدمت کا جذبہ دولت یا حیثیت کی بنا پر پروان نہیں چڑھتا بلکہ یہ ایک خدا داد خاصیت ہوتی ہے جو کہ چند افراد کو عطا کی جاتی ہے، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم کا بازار گرم ہوا تو وہ لوگ خلیج بنگال کے پانیوں میں گم نام منزلوں کی جانب چل پڑے ، لٹے پٹے قافلے بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا گیا جس کے بعد سینکڑوں روہنگیا خلیج بنگال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے مگر ایسے حالات میں بنگلہ دیش کا ایک غریب کسان ان کی مدد کو پہنچ گیا جس کے جذبہ ایثار نے قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یاد تازہ کردی ۔غیر ملکی صحافیوں نے ”مقامی ہیرو“ کے نام سے ایک بنگلہ دیشی کسان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص گھر کا سارا سامان لے کر دریائے ناف پر لٹے پٹے روہنگیا مسلمانوں کے قافلے کی مدد کو پہنچ گیا ہے۔ اس کسان نے اپنے کندھوں پر سامان سے بھرے ہوئے تھیلے اٹھا رکھے ہیں جبکہ اس کے دونوں ہاتھوں میں بھی سامان دیکھا جا سکتا ہے، یہی نہیں بلکہ اس کسان نے اپنی بنیان کے اندر بھی پانی کی بوتلیں اور کھانے کی اشیاءاٹھا رکھی ہیں۔ اس بنگلہ دیشی کسان نے ایثار کی لازوال داستان رقم کرکے عالمی دنیا اور خود اپنی حکومت کو شرمندہ کر دیا ہے۔یاد رہے جب نبی کریم ﷺکی اپیل پر حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنے گھر کا سارا سامان پیش کر دیا تھا ۔جب پوچھا گیا کہ اے ابو بکر ؓگھر میں کیا چھوڑا ہے تو فرمایا اللہ اور نبی اکرم ﷺ کا نام گھر میں باقی چھوڑ آیا ہوں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)