تازہ ترین

News Detail

امریکن جاسوس ریمنڈ ڈیوس کا اپنے کتاب میں سنسنی خیز انکشافات،جنرل پاشا ،اصف زرداری،نواز شریف او حسین حقانی نے رہائی میں مدد کی تھی

امریکن جاسوس ریمنڈ ڈیوس کا اپنے کتاب میں سنسنی خیز انکشافات،جنرل پاشا ،اصف زرداری،نواز شریف او حسین حقانی نے رہائی میں مدد کی تھی امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنے کتاب The Contractor: How I Landed in a Pakistani Prison and Ignited a Diplomatic Crisisʼ میں سنسنی خیز انکشافات کی ہیں ،انہوں نے اپنے کتاب میں لکھا ہے کہ میری رہائی میں سابقہ صدر اصف علی زرداری ، وزیراعظم نواز شریف،جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی تھی،انہوں نے کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ ڈی جی ائی ایس ائی کے علاوہ خفیہ ایجنسیوں کے کئی اہلکار بھی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ رہائی کے وقت جنرل پاشا عدالت میں موجود تھے اور وہ موبائل کے زریعے امریکی سینیٹر کیمرون منٹر کو سماعت سے اگاہ کر رہے تھے، ریمنڈ ڈیوس نے لکھا ہے کہ میری رہائی کے بعد جنرل پاشا کی مدت ملازمت میں بھی توسیع مل گئی تھی، یاد رہے کہ ستائیس جنوری 2011 کو لاہور کے لٹن روڈ پر دو پاکستانی شہریوں کے قتل کے الزام میں ریمنڈ ڈیوس پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ قرطبہ چوک پر دو پاکستانیوں فیضان اور فہیم کو قتل کرنے والے ریمنڈ ڈیوس دو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پیچھا کیا اور جب اسے پکڑا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ نوجوان اسے لوٹنے کی نیت سے اس کا تعاقب کررہے تھے اور اس نے اپنے دفاع میں نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ گرفتاری کے بعد ڈیڑھ مہینے تک جاری رہنے والے اس کشیدہ معاملے کا اختتام 16 مارچ 2011 میں اس وقت ہوا جب ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ کو 23 کروڑ روپے (23 لاکھ ڈالر) ادا کرکے اسے پاکستان چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی، ریمنڈ ڈیوس کو ان دونوں کی ہلاکت کا ذرا بھر افسوس نہیں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)