تازہ ترین

News Detail

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے جدید فیچرز

Samsung Galaxy S8 Full Specification and Reviews

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بعد سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر اپنے نئے اسمارٹ فون سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 مارکیٹ دھوم مچانے کیلئے آرہا ہے ۔

Samsung Galaxy S8 Full Specification and Reviews

دو سال قبل سام سنگ کی ساکھ کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا تھا جب اس کا متعارف کروایا گیا سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 بیٹری حادثات کے رونما ہونے کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوگیا تھا- تاہم سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے بارے میں افواہوں کی صورت میں چند ایسے قابلِ ذکر انکشافات ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سام سنگ نے اپنے صارفین کو خوش کرنے اور ان پر اپنا اعتماد بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے یہ سمارٹ فون سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 میں ایسے جدید فیچرز موجود ہیں جو اپنے صارفین کو خوش رکھنے کیلئے کافی ہے۔ نوٹ 7 کے مقابلے میں اس اسمارٹ فون کا اسکرین سائز بھی بڑا ہوگا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا ڈسپلے curved Super AMOLED سے آراستہ ہونے کے علاوہ 2960 بائے 1440 ریزولیشن کا مالک ہوگا- - نوٹ 7 کا اسکرین سائز 5.7 انچ تھا جبکہ متوقع طور پر نوٹ 8 کا اسکرین سائز 6.3 یا 6.4 انچ ہوگا جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ اسمارٹ فون 4K Ultra HD اسکرین کا حامل بھی ہوگا- رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 8 میں متعدد تکنیکی حدود ہیں لہٰذا اس میں فنگر پرنٹ اسکینر کا استعمال بھی نہیں کیا گیا- یہ نیا اسمارٹ فون 4 جی بی یا پھر 6 جی بی ریم سے آراستہ ہوسکتا ہے- گلیکسی نوٹ 8 کے عقب میں dual-camera موجود ہوگا جس میں سے ایک 12 میگا پکسل wide-angle lens کا حامل اور دوسرا 13 میگا پکسل telephoto lens کا حامل ہوگا- اس کے علاوہ اس اسمارٹ فون میں بہترین سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرا بھی میسر ہوگا- سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 رواں سال 26 اگست کو متعارف کروایا جائے گا-

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)