تازہ ترین

News Detail

سپریم کورٹ نے مشال قتل کیس میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے

سپریم کورٹ نے مشال قتل کیس میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے کردار کے تعین کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے جس کی روشنی میں مختلف ادارے رپورٹ طلب کررہے ہیں۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس اپنے اعلیٰ افسروں کو بچانے کے لئے چھوٹے اہلکاروں کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے ۔آئی جی خیبر پختوبخوا صلاح الدین محسود نے سپریم کورٹ کے احکامات ملنے کے بعد پندرہ روز قبل ڈی آئی جی مردان کو اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے اورپانچ جون کو رپورٹ آئی جی کو پیش کر دی جائیگی اور آئی جی اس رپورٹ کو سات جون کو پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ میں جمع کریں گے۔دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ کے کردار کے تعین کے لئے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جن میں بعض افسروں کو ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)