تازہ ترین

News Detail

مشال قتل کیس: حتمی چلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا.

مشال قتل کیس: حتمی چلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا. عبد الولی خان یونیورسٹی گارڈن کیمپس خیبر پختونخواہ میں مورخہ 13اپریل 2017 کو رونما ہونے والے واقعے کی بابت مقدمہ قتل درج رجسٹرڈ ہو کر مشال قتل کیس میں بمطابق قانون انسدادی دہشت گردی عدالت میں اولاً عبوری چالان مورخہ 15مئی 2017 کو جمع کرا یا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت چالان جمع کرانے کیلئے 30روزہ ایامِ کارمختص ہیں جن کی تعمیل ازروئے قانون کی گئی اب مقدمہ ہذا میں مورخہ 7جون 2017 کو جناب چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں مقرر کردہ بینچ کے سامنے سپریم کورٹ اسلام آباد میں تاریخ پیشی مقرر ہے ۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ میں تفتیش مکمل کر لی ہے ۔ اگلے 24گھنٹوں میں چالان مکمل داخل کر دیا جا کر قانونی تقاضے پورے کئے جا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)