تازہ ترین

News Detail

صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس ہیں

صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس ہیں: مفتی منیب الرحمن مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح کا اعلان کر دیا ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فرزندان اسلام مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ ادا کریں تاہم گندم کے حساب سے فی کس صدقہ فطر 100روپے بنتا ہے جبکہ جو کے حساب سے 240روپے ہو گا ۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کھجور اور کشمش کے حساب سے فی کس صدقہ فطر 1600روپے فی کس طے کیا گیا ہے جبکہ فدیہ صوم جو کے حساب سے 7200روپے اور کھجو و کشمش کے حساب سے 48ہزار روپے بنتا ہے ۔ کفارہ صوم کی صورت میں 60مساکین کو کھانا کھلانے کا بھی کہا گیا ہے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)