تازہ ترین

News Detail

تحریک انصاف نے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا

تحریک انصاف نے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیاپی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ ایک کی بجائے 3دن تک جاری رہے گی جبکہ پارٹی کے مرکزی الیکشن کمشنر نے خیبر پختو نخوا میں انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی کو صوبائی الیکشن کمشنر مقرر کر دیا تحریک انصاف کے مرکزی الیکشن کمشنر سینیٹر اعظم سواتی نے ڈاکٹر حیدر علی کی بطور صوبائی الیکشن کمشنر تقرری کا اعلامیہ بھی جاری کر دیاتحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کی نسبت اس بارانٹرا پارٹی انتخابات کیلئے طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے اور نئے طریقہ کار کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں صوبے میں پارٹی کیلئے صوبائی صدر اور کابینہ نہیں ہونگے جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا کو 4ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پشاور، ہزارہ، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع شامل ہیںہر ریجن کیلئے صدر اور صوبائی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹائون، ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر بھی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے جاری شیڈول کے مطابق ہر عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی پیر29مئی کو پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ یا پھر پارٹی کے ویب سایئٹ سے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 4جون ہے جبکہ5جون کو انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف شکایات 8جون تک جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ10جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی شیڈول کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروںکو انتخابی مہم چلانے کیلئے15جون تک آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور15جون کے بعد انتخا بی مہم چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل17 جون رات12بجے شروع ہو کر 19جون رات12بجے تک جاری رہے گا جبکہ20جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی صوبائی الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)