تازہ ترین

News Detail

سروس ڈیلیوری سنٹر مردان میں فردات کے حصول کے لئے ٹوکن کے خاتمے کا عوام کا دیرینہ مطابلہ منظور۔ ڈپٹی کمشنر مردان

سروس ڈیلیوری سنٹر مردان میں فردات کے حصول کے لئے ٹوکن کے خاتمے کا عوام کا دیرینہ مطابلہ منظور۔ ڈپٹی کمشنر مردان مردان( ) سروس ڈیلیوری سنٹر خیبر پختونخواہ میں اپنے نوعیت کا واحد ادارہ ہے جس میں تمام تحصیل مردان کو کمپیوٹرائزڈ فردات اور انتقالات کی سہولت دی جاتی ہے۔ اپریل 2015 میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت کا اقدام کا مقصد پٹوار کلچر کا خاتمہ اور کمپیوٹرائزڈنظام کا آغاز تھا۔ یہاں پر روزانہ صرف100 لوگوں کو فردات اور انتقالات کی سروسز دی جاتی تھی۔ جبکہ لوگ بہت زیادہ تعداد میں سروس کے حصول کے لئے آتے تھے۔ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم عاطف نے بہ ہمرہ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈیٹا بیس منیجر کو ہدایات جاری کی کہ فردات کے لئے کاونٹر بڑہادئے جائیں اور ٹوکن کے خاتمے کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے‘ تاکہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہو اور لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولت دی جائے۔ لوگوں کے اس دیرینہ مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان نے فرد کے لئے ٹوکن کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت نے مزید 10 کمپیوٹرآپریٹرز سروس ڈیلیوری سنٹر مردان میں پوسٹ کئے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب سروس ڈیلیوری سنٹر میں فردات کا حصول بغیر کسی ٹوکن ممکن ہوگا جس سے عوام کو سہولت ہوگی۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)