تازہ ترین

News Detail

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل ، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس ر ہے،شہدائے پولیس مردان کے ورثاء کیلئے خصوصی رمضان المبارک پیکج دینے کا بھی اعلان ۔رمضان المبارک میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کا خصوصی پلان تشکیل ،عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاراپنی خود کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدکاکرائم اور سیکورٹی کانفرنس سے خطاب۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کے زیر صدارت مردان پولیس کارمضان المبارک، کرائم اور سیکورٹی کانفرنس منعقد ہوا، جس میں ایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرز مردان عبدالرؤف بابر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مردان اختراز خان، تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز،انچارج ٹریفک وارڈن پولیس انسپکٹر سردار خان ،ایس ایچ اوز اور دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدنے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کیلئے سیکورٹی انتظامات کومزید فعال بنایا جائے ۔رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کوخصوصی پلان تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزرمضان المبارک کے دوران خودپولیس پیٹرولنگ ، پولیس چیک پوسٹس اور سیکورٹی گاردات پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کر کے ان کی ڈیوٹی کے اوقات کارمیں ردوبدل کر کے ترتیب دینگے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس رہے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ سٹی سرکل میں اضافی پولیس رائیڈرز سکواڈ اور اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔ انہوں نے شہدائے پولیس مردان کے ورثاء کیلئے خصوصی رمضان المبارک پیکج دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ شہداء کے ورثاء محکمہ پولیس کے بھی ورثاء ہیں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاراپنی خود کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ۔جبکہ ہوائی فائرنگ ، سُود ، انڈر پلئے، منشیات فروشوں، قبضہ گروہ، قمار بازی ، کارلفٹنگ ، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں،تجاوزات اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائے۔اس دوران انہوں نے اچھی کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کیلئے نقدانعامات و توصیفی اسناد دینے جبکہ متعددایس ایچ اوز کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں بھی جاری رکھی جائے گی جبکہ جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ پولیس عوام ایک ساتھ ہو کرمعاشرے میں امن و امان کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)