تازہ ترین

News Detail

پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کرلی

ڈومینیکا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ڈومینیکا ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی بلکہ ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعد شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لئے 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی جانب سے روسٹن چیز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئی خاطرخواہ کارکردگی پیش نہ کرسکا۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)