تازہ ترین

News Detail

مردان تخت بھائی بازار

مردان تخت بھائی بازار میں سال 2013سے جاری فلائی اوور کا تعمیراتی کام مکمل کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کر لیا۔15سو میٹر طویل اس پل پر ایک ارب روپے کی لاگت آئی۔آج افتتاح کے موقع پر امیر مقام نے کہا کہ اس پل کی تعمیر میں تاخیر کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جس نے وفاق کو اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم بعد میں پیچھے ہٹ گئی۔واضح رہے کہ اس پل کی تعمیر کا کام فروری 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل کے لیے اگست 2014 کا ہدف رکھا گیا تھا تاہم تین سال کی تاخیر پر مقامی لوگ بیزاری اور ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔دوسری جانب پل کے دونوں اطراف صوبائی حکومت کی جانب سےبینرز آویزاں کیے گئے جن پر لکھا گیا تھا کہ یہ منصوبہ وفاقی ادارے این ایچ اے کا ہے اور صوبائی حکومت کا اس سے کوئی سروکار نہیں۔پل کی تعمیر مکمل ہونے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔حیات اللہ اختر نامی ایک شخص نے اس حوالے سے ٹی این این کو بتایا”یہ مین ملاکنڈ شاہراہ ہے جس پر روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں۔یہ بہت اچھا ہوا کہ اس کا افتتاح کر دیا گیا کہ اس سے عوام کو سہولت ہو گی تاہم ایک بہت بڑا مسلہ اب بھی رہتا ہے جو بازار سے نکاسی آب کا ہے۔ضروری تھا کہ فلائی اوور کے ساتھ نکاسی آب کے لیے ایک بڑی نالی بھی تعمیر کی جاتی۔”

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)