تازہ ترین

News Detail

مخالفین ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔اسد لعل خان نے پول کھول دیا،

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /بیوروچیف) سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے بیٹے اور پی پی پی ملاکنڈ کے رہنماء آسد لعل خان نے کہا ہے کہ مخالفین ہمارے دور میں شروع کئے گئے گیس اوربجلی لائن سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا نے سے گریز کریں ۔ مسلم لیگ ن کے انجینئر آمیر مقام ہمارے فنڈز پر سیاسی دکان چمکانے کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں اور وفاقی حکومت سے ملاکنڈ کے لئے خصوصی پیکج منظور کرائیں اور جس طرح لعل محمد خان نے اپنے حلقے کے لئے گیس لائن منظورکرائی ہے اسی طرح آمیر مقام بھی اپنے حلقے کے لئے گیس اور بجلی کے لائنیں منظورکرائیں ۔ ہم ترقیاتی کاموں اور فنڈز کی مخالفت ہر گز نہیں کرتے اورملاکنڈ کے عوام کے لئے ترقیاتی کام شروع کرنے پر ہر سیاسی جماعت کے قائد کیساتھ بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ آسد لعل خان نے کہا کہ حبیب الرحمان کلے ، مرشاخیل ، شلہ بانڈہ ، خرکی ڈھیرئی ، مجبور آباد ،درگئی ، گھڑی عثمانی خیل اور جبن سمیت تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں کے لئے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے گذشتہ وفاقی حکومت سے گیس لائن اور بجلی سمیت دیگر کاموں کے لئے فنڈز منظورکرائی ہیں جس پر مسلم لیگی رہنماء آمیر مقام اور دیگر قائدین اپنی سیاسی دکان چمکانا چاہتے ہیں لیکن عوام بخوبی واقف ہیں کہ یہ فنڈزسابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے سابق وزیر اعظم اور سابق صدر پاکستان کے خصوصی تعاون سے منظورکرائی ہے ۔
آسد لعل خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے پاس عوام کے خدمت کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے اس لئے ہمارے دور میں شروع کئے گئے کاموں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آمیر مقام واقعی عوام کی خدمت میں مخلص ہیں تو اپنے حلقے کے لئے گیس لائن منظور کیوں نہیں کراتے جس طرح این اے 35ملاکنڈ کے سابق ایم این اے لعل محمد خان نے اپنے حلقے کے عوام کے ترقی کے لئے ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ پورے حلقے میں گیس لائن اور بجلی کی لائنیں بچھائی ہیں ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)