تازہ ترین

News Detail

مالاکنڈ میں کوئی بڑ اپراجیکٹ شروع نہ کرنا ھکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،آمیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین

ملاکنڈ(ولایت خان باچہ /بیوروچیف) آمیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے منتخب ممبران اسمبلی عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ملاکنڈ میں کوئی بڑ اپراجیکٹ شروع نہ کرنا انکی نااہلی کا ثبوت ہے۔مین جی ٹی روڈ سمیت تمام لنکس روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ گیس ،بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ میں ایک روزہ ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع ارکان سے دیگرصوبائی وضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا۔ضلعی آمیر نے کہا کہ ملاکنڈ کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔سرنج تک مریضوں کو باہر سے لانا پڑتا ہے۔بٹ خیلہ ہسپتال کئی سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے۔حکومت فی الفور ہسپتال کے لئے گرانٹ منظور کرکے تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے اور انشاء اﷲ ملاکنڈ کے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی نشستوں پر امیدوار کھڑا کرینگے اور کامیاب ہو کر عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی۔ جماعت اسلامی ان نوجوانوں کی بدولت معاشرہ اور حکومت کی اصلاح کرے گی۔
ضلعی آمیر نے کہا کہ کارکنان جماعت اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد قائم رکھے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی قوم کی مایوسیوں کا ازالہ کرے گی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)