تازہ ترین

News Detail

خیبرایجنسی سے تعلق رکهنے درجنوں صحافیوں نے رکن قومی اسمبلی ناصر خان آفریدی کی صحافی قاضی فضل اللہ کو قتل کی دهمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا...

خیبرایجنسی سے تعلق رکهنے درجنوں صحافیوں نے رکن قومی اسمبلی ناصر خان آفریدی کی صحافی قاضی فضل اللہ کو قتل کی دهمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا...
خیبرایجنسی کے صحافیوں نے جمرود پریس کلب کے سامنے رکن قومی اسمبلی ناصر خان آفریدی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا.
مظاہرین نے ایم این اے ناصر خان کی جانب سے جیونیوز کے رپورٹر قاضی فضل اللہ کو خبرنشرکروانے پر قتل کی دهمکیوں کو پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے..مظاہرین نے ایم این اے کی دهمکیوں کو سیاسی دہشت گردی قرار دے کر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.مظاہرین نے پلے کارڈز اٹهائے رکهے جس پر ایم این ناصر خان کے خلاف نعرے درج تهے.
.واضح رہے کہ دو روز قبل فاٹا گرینڈ جرگہ میں قبائلی عمائدین نے عوام سے کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی پر ایم این اے ناصر خان کو دس لاکه روپے جرمانہ سنایا تها.
جیونیوز پر ٹکرز چلنے کے بعد ایم این اے ناصر خان نے جیو نیوز کے نمائندے قاضی فضل اللہ کو سنگین نتائج اور قتل کی دهمکیاں دی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)