تازہ ترین

News Detail

ناظمین اپنے مفادات کے لئے ٹیکسوں کے درپے ہیں,ټريډ يونين

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /بیوروچیف ) ضلع ملاکنڈ کے تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس سخاکوٹ بازارمیں زیر صدارت ڈویژنل صدر حاجی شاکراللہ خان منعقد ہو۔ا اجلاس میں متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید خان لالا، تھانہ بازار کے صدر فضل قادر،طوطہ کان بازار کے صدر اسلم خان، رکشہ یونین کے ضلعی صدر فضل رحمان، متحدہ ٹریڈیونین کے جنرل سیکر ٹری حضرت گل ،سینئر نائب صدر حاجی نواب خان، نائب صدر مولانا شمس الحق سمیت متعدد تاجروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاکر اللہ خان نے گزشتہ ہفتہ ملاکنڈ انتظامیہ کی طرف سے متحدہ ٹریڈ یونین کے نمائندوں کے ساتھ قابل افسوس رویہ کی مذمت کی اورکہاکہ تحفظ کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لیکن وہ اُلٹا پُرآمن تاجروں کو اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے سے روکنے کے لئے انہیں دھمکاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل دن دیہاڑے تاجر کے دکان سے ہونیوالے گیارہ لاکھ روپے کے کپڑے کے چوری میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں کئے گئے تو پہلے ضلعی سطح پر اور پھر ڈویژن کے سطح پر احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اور نہ ہی دھوس دھمکیوں سے مرعوب کرنے کی کوشش کی جائے۔ احتجاج اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہمارا حق ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو لاکھوں تاجروں کو سڑکو ں پر لائیں گے اور احتجاجی مظاہروں کو تحریک کی شکل دیدنگے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ فری ٹیکس زون ہے جبکہ ناظمین اپنے مفادات کے لئے ٹیکسوں کے درپے ہیں وہ عوام کی بجائے اپنے فائدوں کے چکر میں ہیں لیکن ہم ان کے تمام منصوبے ناکام بنادیں گے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں کے نقصانات کے آزالے اور بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے خصوصی فنڈ مختص کریں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)