تازہ ترین

News Detail

ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ کے برطرف کئے گئے ملازمین بحال

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ کے برطرف کئے گئے ملازمین بحال کر دئیے گئے ۔ مسائل کے حل اور تحفظات دور کرنے کے لئے ملازمین اور کمپنی کے دو دو آرکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی
۔ تفصیلات کے مطابق :۔ ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ کے ملازمین اور کمپنی کے درمیان مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات کرینگے ۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ممبرصوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان ، تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ،ایڈیشنل اے سی عالمگیر خان ، حاجی اکرم خان ، پی ٹی آئی کے ممبر ضلع کونسل پیر مصور خان غازی ،محمد رسول خان ،سینئر صحافی ولایت خان باچہ اور ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ کے الفجر کمپنی کے CEOنبیل حسن ، حماد خان ، پلانٹ منیجر عمر واحد ، مظفر شاہ ، محب اﷲ جبکہ ملازمین کی جانب سے مصنف شاہ ، محمد شیر ، مسعود الرحمان ، عارف خان ، فلک ناز اور جبران احمد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر طویل مذاکرات کے بعد ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ کے برطرف کئے انجینئر محمود شاہ اور آپریٹر لعل محمد کو بحال کرنے اور مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شہاب خان نے کہا کہ ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ ایک قومی آثاثہ ہے اس لئے اس کے مذید بہتری کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ممبر صوبائی سمبلی سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ کمپنی مالکان ملازمین کے ساتھ انسانیت کے جذبے کیساتھ تعاون کریں جبکہ ملازمین بھی کمپنی کے مذید کامیابی کے لئے محنت کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حالات رونما نہ ہوں۔ اس دوران ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کا مطالبہ کیا جس کی مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ الفجر کے CEOنبیل حسن نے کہا کہ ملازمین ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں اور ان کیساتھ کسی قسم کی زیادتی کے حق میں نہیں ہیں ۔ یاد رہے کہ چند دن قبل ملاکنڈ تھری پراجیکٹ کے ملازمین نے ساتھی ملازمین کے بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاجی کیمپ لگایا تھا جن سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مشران جن میں ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ،تحصیل ناظم درگئی عبدالرشید بھٹو،تحصیل نائب ناظم اعظم خان،ممبرڈسٹرکٹ کونسل حاجی اکرم خان،تحصیل کونسلر رشیداحمد قاضی، حبیب اللہ خان، ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر پیرمصور خان غازی،یاسر خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین شامل تھیں نے کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ملازمین کی طرف سے مطالبات بھی پیش کئے گئے ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ملاکنڈ پاور تھری ملاکنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے جس کو کسی صورت بند نہیں ہونے دینگے اور ملازمین کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات کرینگے کیونکہ ملاکنڈ پاور تھری کے آمدن سے 10 فیصد رائلٹی ملاکنڈ کی تعمیر وترقی پر خرچ کی جارہی ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)