تازہ ترین

News Detail

ملاکنڈ میں فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے د رمیان تصادم سے تین آفراد جاں بحق جبکہ 25سے زائدزخمی ہو گئے

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) ملاکنڈ میں فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے د رمیان تصادم سے تین آفراد جاں بحق جبکہ 25سے زائدزخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
ملاکنڈ کے صدر مقام بٹ خیلہ کے قریب گل نرگس کے مقام پرایک موٹرکار مخالف سمت سے آنے والے فلائنگ کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3آفراد نثارعلی ولدشیرعلی ساکن مدین سوات،فرزندعلی ولدمومن خان سکنہ مدین سوات اور مسماۃ (ث) دخترزردوست خان سکنہ کاٹلنگ ضلع مردان جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں مسماۃ (ف بی بی) زوجہ عبدالکبیر،مسماۃ (ع ش) ،مسماۃ (ح) زوجہ سیف اللہ ،مسماۃ(ز م) ،مسماۃ (گ ر) زوجہ شیخ لطیف،مسماۃ( ز)زوجہ زردوست خان ،مسماۃ(ربی بی) دخترزردوست خان ،مسماۃ(س ن) دخترزردوست خان ،مسماۃ(ز ن) زوجہ ثمان گل،مسماۃ ( ب س) ،مسماۃ (ب ن) دخترفاتح روز،حارث ولدفاتح روز ،مرجان ولداسرار،مسماۃ (س)زوجہ فاتح روز،مسماۃ(ب م) زوجہ باچاجان ،مسماۃ (م بی بی) دخترباچاجہان ،مسماۃ (ب س) زوجہ رحمت ولی،اویس ولدرحمت ولی ،مسماۃ (ذ) زوجہ نوید،توصیف ولدنوید،محمدنورولدعالم گل ،محمدروزولدلعل دین،شیرعلی ولدقاسم جان ،قاسم جان ولدگل شاد،الیاس ولداخترعلی،سبحان اللہ ولدمعراج ،زردوست ولدلعل دین ،یاردوست اوراسرارساکنان کاٹلنگ ضلع مردان شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پپر ہیڈاکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیاجہاں متعد کی حالت نازک ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا
۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت فاؤنڈیشن اورسول ڈیفنس کے رضاکاراورڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالد موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوبروقت علاج معالجہ فراہم کردی۔مالاکنڈلیویزفورس تھانہ مالاکنڈنے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)