تازہ ترین

News Detail

شتو کے ممتاز شاعر ، ادیب اور مصنف ڈاکٹر عبدالخالق زیار کی چہلم کے موقع پر پختو ادبی جرگہ ملاکنڈ اورملاکنڈ ادبی ثقافتی جرگہ کے زیر اہتمام تقريب

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) پشتو کے ممتاز شاعر ، ادیب اور مصنف ڈاکٹر عبدالخالق زیار کی چہلم کے موقع پر پختو ادبی جرگہ ملاکنڈ اورملاکنڈ ادبی ثقافتی جرگہ کے زیر اہتمام مکرم خان صباء کی بھرپور تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت ڈاکٹر اسرار نے کی ۔سٹیج کے فرائض ذاکرحسین ایڈوکیٹ نے ادا کئے جبکہ اس موقع پرسلیم راز، لطیف آفریدی،ڈاکٹر سید عالم محسود،رحمت شاہ سائل،ڈاکٹر عبداللہ جان عابد،شمس بونیری،نورالبشر نوید،عزیزمانیروال،افتخار حسین افگار،جمیلہ گیلانی،ثناء بی بی، گلدستہ،،محمد گل گگیانی، لقمان کیمور،شہباز محمد شہباز،علی اکبر سیال،فرزانہ بی،مختار باچا، فرید گل مہمند، آمیر رزاق آمیر،زار یوسفزئی،شیر محمد ایڈوکیٹ،فضل سبحان عابد، مکرم خان صباء اور دیگر نے مرحوم کی زندگی، فکر وسوچ، سیاسی اور سماجی زندگی پرمقالے، نظمیں اور اپنے خیالات کااظہار کیا۔ا
س موقع پر مقررین نے کہاکہ ہمیں ایک نئے سوچ وفکر کے ساتھ جدید دور کے چیلنجوں سے نبٹنا ہوگا۔ ہم سب کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حقوق کی حق تلفی اور ہمارے کامیابیوں کے سامنے دیواریں کھڑی کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبد الخالق زیار کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ہم ایک ترقی پسند سوچ و فکر کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ہر ایک پختون کو آگاہ کرنا اور اپنے ساتھ تحریک میں شامل کرنا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ مرحوم کے بڑے بھائی ممتازقانون دان محمد رازق جان ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھائی کے زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی فکر و سوچ کو زندہ رکھنے کا وعدہ کیا۔ تقریب میں ہزاروں آفراد نے شرکت کی جس میں دیر، باجوڑ، سوات، اشنغر، مردان، پشاور اور جرمنی سے آئے ہوئے شعراء وادباء نے کثیر تعداد میں شامل تھیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)