تازہ ترین

News Detail

گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی کے پختون ایس ایف اور آئی ایس کے کارکنانوں کی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

ملاکنڈ (نمائندہ ) صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر اورایم پی اے سید محمد علی شاہ نے کہاہے کہ کارکنوں کے باہمی اتفاق سے ائندہ الیکشن میں بھی مخالفین کے منصوبے ناکام بنادیں گے۔ مخالفین ملکر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے اپنے ادوار میں حق نمائندگی ادا نہیں کیا تھا وہ ہمیشہ سے منفی اور متعصبانہ سیاست پریقین رکھتے ہیں جبکہ ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر خدمت کر رہے ہیں
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے متعدد کارکنوں اور عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمولیت کا اعلان انہوں نے پی پی پی تحصیل درگئی کے صدر حاجی محمد طیب کے رہائش گاہ پر منعقدہ اجتماع میں کیا ۔اجتما ع سے ضلع کونسل ممبر حاجی محمد طیب، چےئر مین ویلج کونسل شمشیر علی خان ،سیف اللہ شہاب ،فضل مولا اور علی خان نے بھی خطاب کیا۔
ایم پی اے نے کہا کہ ملاکنڈ سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم این اے کا صرف یہ کام رہ گیا کہ وہ ہمارے فنڈز کی بندش کی سرتوڑ کوششیں کر نے کے لئے اپنے ہی پارٹی کے وزیر اعلیٰ پر الزام تراشی کر رہے ہیں اور خود مرکز سے ایک پراجیکٹ لانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے لیکن وہ یاد رکھیں کہ میرے فنڈ کی بندش سے عوام اور علاقہ متاثر ہوگا جس کی ذمہ دار ایم این اے ہونگے۔ ایم پی اے نے کہا پیپلز پارٹی ہی اس دھرتی اور عوام کی خدمت کر رہی ہے اور عو ام کو ترقیافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ پختون خواہ کا شناخت دیا جس پر اے این پی اسی سال سے سیاست کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل (ن ) کے سینیٹر کو تو کسی نے روز اول سے دیکھا تک نہیں جو کہ اب الیکشن قریب آرہا ہے تو ان کے بھائی نے دوسرے پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا اغاز کر کے لوگوں کے انکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ا س لئے عوام الیکشن کے وقت لوکل لیڈر شپ کے کارکردگی کو سامنے رکھ ووٹ دیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ پی پی پی کا اشتراکی حکومت مجبوری تھی ورنہ ان کے ساتھ چلنا آسان کام نہیں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)