تازہ ترین

News Detail

ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں صفائی مہم کا آغاز

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
منتخب ناظم ویلج کونسل ساجد حسین مشوانی ، کمیٹی ممبران محمد انور لالا ، عقیل الرحمان، محمد عارف اور یوتھ ممبر وسیم عمر نے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس سے سالہاسال سے پڑے گند اورنکاس آب کے نالیوں کی صفائی کی گئی ۔ صفائی مہم سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور منتخب ممبران کے کارکردگی کو سراہا ہے جنہوں نے ترجیحی بنیادوں پر سخاکوٹ بازار کے گلی ، کوچوں اور نالیوں کی صفائی کی ہے ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناظم ساجد حسین مشوانی نے کہا کہ پورے ویلج کونسل میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائیگا اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں صفائی کا آدھا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہیں جو کہ انشاء اﷲ بہت جلد مکمل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی مسئلے کے حل اور صفائی کے لئے منتخب ممبران سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)