تازہ ترین

News Detail

انسانی حقوق کے علمبردار اور سینئر صحافی ولایت خان باچہ کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا

ملاکنڈ (نمائندہ ) جمعیت طلبہ عربیہ ملاکنڈ کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار اور سینئر صحافی ولایت خان باچہ کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔
طلبہ عربیہ کی جانب سے ایوارڈ ضلع ناظم نشر و اشاعت عابد محمود دیروی اور لطیف اﷲ قاسمی نے دیا ۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب پریس کلب آفس میں منعقد ہوئی جس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔ ضلع ناظم نشر و اشاعت عابد محمود دیروی نے کہا کہ ولایت خان باچہ نے ہمیشہ مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل اُجاگر کرنے کے لئے قلم کا استعمال کیا ہے ۔ ا
نہوں نے کہا کہ انہی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مثبت صحافتی خدمات کی وجہ سے ہر کوئی ولایت خان باچہ کا بے حد احترام کرتے ہیں ۔ اس موقع پر سینئر صحافی ولایت خان باچہ نے جمعیت طلبہ عربیہ کا شکریہ ادا کیا اور حسب سابق قلم کے ذریعے لوگوں کے مسائل حکمرانوں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لئے کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)