تازہ ترین

News Detail

دواخان کلے کلب نے فائنل میں غاور کلے کلب کو ہراکر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) دواخان کلے کلب نے فائنل میں غاور کلے کلب کو ہراکر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔یونین کونسل کوپرکے گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں دواخان کلے کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 118رنز بنائے ۔ سلیمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55رنزبنائے۔ جواب میں غاور کلے کلب کی پوری ٹیم 70رنزبناسکی ۔فائنل کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اور ضلعی رہنماء حاجی پیر مصور خان غازی مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر محمد رسول خان ، سلیمان خان ، رحیم داد خان ، اعتبار خان اور حاجی محمد عمران بھی موجود تھیں ۔
ممبر ضلع کونسل پیر مصور خان غازی نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل اور ان کے گراؤنڈ سمیت دیگر وسائل فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ ضلع ملاکنڈ میں ہر یونین کونسل کے سطع پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس سے ملاکنڈ کے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں اُجاگر کرنے کے مواقع میسر ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی بجائے بے راہ روی کے شکار ہو گئے ہیں لیکن انشاء اﷲ پی ٹی آئی کی حکومت ان نوجوانوں کی ہر فورم پر نمائندگی کریگی ۔ اس موقع پر انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی اور کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)